بیوقوف جولاہوں کے تذکرے

Book Title: Ahmaqo ki duniya

بیوقوف جولاہوں کا بیان

ابوعبداللہ یعنی احمد بن حنبل فرماتے ہیں کہ سفیان بارون سے نقل کرتے ہیں یعنی موسیٰ بن ابی عیسی سے کہ مریم علیہا السلام عیسی علیہ السلام کو ڈھونڈ رہی تھیں ایک جولاہا ملا ، مریم علیہا السلام نے جولاہے سے عیسی علیہا السلام کے متعلق پوچھا جولاہے نے کہا اس طرف گیا ہے یعنی جھوٹ بول کر مریم علیہا السلام کو غلط سمت بتائی مریم علیہا السلام نے اس کو بد دعا دی : “اللهم توهہ” اے اللہ اس کو حیران و سرگرداں کردے یعنی پریشان کردے ، چنانچہ آپ جولا ہے کو ہمیشہ سرگرداں پائیں گے ۔
پھر ایک درزی سے پوچھا اس نے صحیح سمت بتا دی جس طرف کہ عیسی علیہ السلام تشریف لے گئے تھے تو مریم علیہا السلام نے اس کے لیے دعا کی اس کے بعد وہ درزیوں کا سردار بن گیا۔

موسیٰ بن ابی عیسیٰ کہتے ہیں ایک مرتبہ عیسیٰ علیہ السلام مریم علیہا السلام سے گم ہو گئے مریم علیہا السلام ان کے ڈھونڈنے کے لیے ماری ماری پھر رہی تھیں اتنے میں مریم علیہا السلام نے ایک جولاہے کو دیکھا اور اس سے عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق پوچھا لیکن اس نے رہنمائی نہیں کی تو مریم علیہا السلام نے اس کو بد دعا دی اس لیے آپ جولاہے کو ہمیشہ پریشان و سرگرداں دیکھو گے۔

اور پھر درزی کو دیکھا درزی نے رہنمائی کی تو مریم علیہا السلام نے اس کے لیے دعا مانگی اس کے بعد درزی ان سے محبت کرنے لگا اور ان کے ساتھ ان کی نشست و برخاست ہوگئی۔

کتاب کا نام: احمقوں کی دنیا
صفحہ نمبر: 181

Written by Huzaifa Ishaq

2 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments