اسلام اور سیاست
اسلام اور سیاست
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے افادات سے اسلامی سیاست کی بہترین تحقیق ۔ نیز اسمیں مفتی تقی عثمانی صاحب کا رسالہ “حکیم الامت کے سیاسی افکار” بھی شامل ہے ۔
₨ 750.00
6 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
ملک پاکستان میں مسلمان بے دست و پا جمہوریت کے شکنجے میں اس طرح جکڑے گئے ہیں کہ تقسیم کے بعد بھی فرنگیوں کا دیا ہوا نظام ابھی تک رائج ہے ۔ یہ اتنا راسخ ہوچکا ہے کہ مسلمانوں کے لئے اس کے منفی پہلوؤں کو جانتے ہوئے بھی اس سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل ہورہا ہے ۔
موجودہ دور میں ایک دردمند دل رکھنے والے مسلمان کو کیا کرنا چاہئے ؟
ایک مسلمان اپنی بساط کی حد تک اپنے حلقہ میں اسلام کے نفاذ کے لئے عملی اقدام کیا کرسکتا ہے ؟
اس طرح کے متعدد ابھرتے ہوئے سوالوں کے شافی جواب کے لئے اس کتاب کا مطالعہ سرمہ بصیرت کا کام دے گا ۔
اللہ پاک نے حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کو سیاست اور حکومتی نظام پر قلم اٹھانے کی توفیق عنایت فرمائی ۔ آپکی تصانیف، جملہ مواعظ، خطبات و ملفوظات میں اسلام اور سیاست کے موضوع پر ایسے شفاف اصول دیکھنے کو ملتے ہیں جن پر عمل کرکے اسلام نافذ کیا جا سکتا ہے ۔
مصنف قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا کرے مفتی محمد زید صاحب کو جنہوں نے بڑی محنت کرکے حضرت کی تصانیف سے مواد اکٹھا کرکے سیاست کے موضوع پر ایک کتاب ترتیب دی ہے ۔
اس کتاب کی نافعیت و افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے “حکیم الامت کے سیاسی افکار” از مفتی تقی عثمانی صاحب نیز ووٹ کی شرعی حیثیت اور غیر اسلامی حکومت کے احکام جیسے اہم مضامین بھی اس کتاب میں شامل کرلئے گئے ہیں ۔ تاکہ سیاست کے چیدہ چیدہ مسائل کے بارہ میں مسلمانوں کو صحیح اسلامی تعلیمات کا علم ہوجائے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5860806690646795/923450345581
Additional information
Weight | 0.388 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 304 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |