بسم اللہ الرحمن الرحیم کی حیرت انگیز تاثیر
حدیث شریف میں ہے کہ جب بسم الله الرحمن الرحیم نازل ہوئی تو ابر مشرق کی طرف بھاگا تھا اور ہوا ٹھہر گئی تھی اور سمندر چڑھ آیا تھا اور جانور گردن جھکاکر خاموش ہو گئے تھے اوراللہ عز وجل نے قسم کھائی تھی جب میرا نام کسی مریض پر دم کیا جاۓ تو شفاء ہوگی اور جس چیز یا کام پر لیا جائے … اس میں برکت دی جاۓ گی … حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا… جو شخص بسم الله الرحمن الرحیم کی تعظیم کی نیت سے اس کو بہت عمدگی اور خوبصورتی سے لکھے … اسکے سب گناہ بخش دیئے جاتے ہیں…۔
روایت ہے کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو ایک شخص نے زہر کا پیالہ دیا اور کہا کہ اگر ان کلمات کی تاثیر ٹھیک ہے تو اس کو پی لو اس وقت بہت صحابہ وہاں موجود تھے … آپ نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا اور اس کو پی لیا اوراللہ تعالی کی قدرت سے آپ کو کچھ نقصان نہ پہنچا…۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 95
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔
0 Comments