کتاب ایک علم و فہم کا خزانہ ہے، محض فیشن یا دل بہلانے کا سامان نہیں۔ اسی لیے کتاب فروش آن لائن بک اسٹور ریٹرن پالیسی کو واضح اور اصولی رکھتا ہے تاکہ خریدار سنجیدہ فیصلہ کرکے خریداری کریں، اور ہم ہر ممکن دیانت داری کے ساتھ خدمت جاری رکھیں۔
۔🔸 1. کتاب کی واپسی – ایک سنجیدہ عمل
کتابیں آج کے دور میں بدقسمتی سے ایک ثانوی یا ثالثی حیثیت اختیار کر چکی ہیں، جس کے باعث معمولی وجوہات پر ریٹرن کی درخواستیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر ہم اپنی پالیسی کو سخت بنا رہے ہیں۔ براہ کرم، آرڈر سے پہلے مکمل غور و فکر ضرور کریں۔
۔🔸 2. مکمل چیکنگ کے بعد ہی ترسیل
ہم ہر کتاب کو مکمل تسلی اور معائنے کے بعد بھیجتے ہیں۔ اسی لیے بعد از خریداری محض “پسند نہیں آئی” یا “امید کے مطابق نہیں تھی” جیسے جواز پر کتاب واپس نہیں لی جائے گی۔
۔🔸 3. ریٹرن کے لیے ویڈیو لازمی
اگر کتاب میں واقعی کوئی خرابی ہو، تو خریدار کو پارسل وصول کرتے وقت ایک ویڈیو بنانی ہوگی:۔
ویڈیو میں پارسل کی مکمل پیکنگ اور کھولنے کا عمل واضح ہونا چاہیے
خریدار کا چہرہ ظاہر کرنا ضروری نہیں
بغیر ویڈیو کے کسی بھی ریٹرن پر غور نہیں کیا جائے گا
یاد رہے، بعض اوقات تیز دھار چیز سے پیکٹ کھولنے پر کتاب کو نقصان پہنچتا ہے، جو قابل قبول عذر نہیں ہوگا۔
۔🔸 4. کن وجوہات پر ریٹرن ممکن ہے؟
صرف ان وجوہات پر کتاب واپس کی جا سکے گی:۔
صفحات غائب ہوں
صفحات پھٹے ہوئے ہوں
ترتیب میں گڑبڑ ہو
بالکل غلط کتاب بھیج دی گئی ہو
لیکن یہ وجوہات قبول نہیں ہوں گی:۔
یہ کتاب پہلے سے موجود ہے
ہمارے سلیبس میں نہیں ہے
پسند نہیں آئی
کسی اور کی مشورے سے لی تھی
براہ کرم آرڈر سے پہلے مکمل تسلی ضرور کریں۔
۔🔸 5. اگر ہماری غلطی ہو؟
اگر واقعی ہماری طرف سے کوئی غلطی ثابت ہو جائے، تو ہم:۔
معذرت خواہ ہوں گے
مکمل ویڈیو دیکھنے کے بعد کتاب واپس منگوائیں گے
اور گاہک سے کوئی اضافی چارجز نہیں لیں گے
یہ پورا عمل آسان اور خوش اخلاقی سے مکمل کیا جائے گا۔
۔🔸 6. کاغذ کی کوالٹی
کتاب کے کاغذ کی تین اقسام ہوتی ہیں:اعلیٰ، سادہ، اور سستا۔اکثر کتاب کی تفصیل میں یہ وضاحت موجود ہوتی ہے۔ اگر کتاب میں “اعلیٰ کاغذ” لکھا نہ ہو، تو بعد میں صرف کاغذ کی بنا پر اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا۔
۔🔸 7. ریٹرن کی مدت
واپسی کے لیے لازمی ہے کہ:۔
پارسل وصول ہونے کے بعد 1 دن کے اندر رابطہ کیا جائے
کئی دن بعد یا بہت دیر سے شکایت آنے کی صورت میں ہم معذرت خواہ ہوں گے
۔🔸 8. قانون اور سسٹم کے تحفظ کے لیے
کتاب فروش کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی ریٹرن کو مسترد کر دے اگر ریٹرن پالیسی کی شرائط پوری نہ ہوں۔
