جمعہ کو درود کی کثرت

Barakat e Darood Shareef

جمعہ کو درود کی کثرت

نسائی کی روایت میں آخر میں یہ الفاظ بھی ہیں وَصَلیَّ اللّٰہُ عَلَی النَّبِیْ۔
جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات میں مسنداحمد میں ہے سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے۔ اسی میں حضرت آدم علیہ السلام پیدا کئے گئے اسی میں قبض کئے گئے۔ اسی میں نفخہ ہے اسی میں بے ہوشی ہے پس تم اس دن مجھ پر بہ کثرت درُود پڑھا کرو۔ تمہارے درُود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا، آپ تو زمین میں دفنا دئیے گئے ہوں گے۔
پھر ہمارے درُود آپ پر کیسے پیش کئے جائیں گے؟
آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے نبیوں کے جسموں کا کھانا زمین پر حرام کر دیا ہے۔ ابو داؤد، نسائی وغیرہ میں بھی یہ حدیث ہے۔ ابن ماجہ میں ہے جمعہ کے دن بہ کثرت درُود پڑھو۔ اُس دن فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔
جب کوئی مجھ پر درو دپڑھتا ہے اُس کا درُود مجھ پر پیش کیا جاتاہے جب تک وہ فارغ ہو۔ پوچھا گیا۔ موت کے بعد بھی ؟
فرمایا اللہ تعالیٰ نے زمین پر نبیوں کے جسموں کو گلانا سڑانا حرام کر دیا ہے نبی اللہ زندہ ہیں روزی دئیے جاتے ہیں۔
یہ حدیث غریب ہے اور اس میں انقطاع ہے۔
عبادہ بن نسی نے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کو پایا نہیں، واللہ اعلم بیہقی میں بھی حدیث ہے کہ جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر بہ کثرت درُود بھیجو۔ لیکن وہ بھی ضعیف ہے۔ ایک روایت میں ہے اس کا جسم زمین نہیں کھاتی، جس سے روح القدس نے کلام کیاہو۔ابو داؤد میں ہے جو مسلمان مجھ پر سلام پڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ میری روح کو لَوٹا دیتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دوں۔

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 49

Written by Huzaifa Ishaq

10 November, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments