روحِ طریق

روحِ طریق

بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ

ارشاد فرمایا کہ روح طریق کی یہ ہے آدمی میں عبدیت پیدا ہو ، اس سے روحانیت کو قوت ہوتی ہے،وہ اپنے مرکز کا ادراک کرتی ہے۔ اس سے نفس کو اضمحلال ہوتا ہے ، اس سے شانِ فنا کو غلبہ ہوتا ہے۔ یہ سب خاصیتیں ہیں عبدیت کی اور یہ عبدیت افعال سے پیدا ہوتی ہے نہ کہ انفعالات (کیفیات) سے ، گو بوالہوس آج کل بکثرت انفعالات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۶۳)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop