ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اِک بہادر صحابی
حضرت اَنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ’’ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خود کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ڈھال میں چھپاتے تھے (یعنی بہت بہادر تھے۔ ایک ہی ڈھال کو اتنی مہارت سے استعمال کرتے کہ دو بندوں کی حفاظت ہو جاتی۔ ایک ہی ڈھال سے اپنی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کرلیتے) اور ابو طلحہ بہت اچھے تیر انداز بھی تھے حتیٰ کہ جب آپ تیر چلاتے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بڑے شوق سے دیکھتے کہ تیر کہاں جا گرتا ہے۔‘‘
حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

