Khutbaat e Shaheen Khatm e Nubuwwat: Molana Allah Wasaya Ke Khutbaat Ka Majmua
خطبات شاھین ختم نبوت ۔
یہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے ۔ جو کہ مولانا محمد یوسف ماما صاحب نے ترتیب دئیے ہیں دوسری جلد میں ۔ نیز اس پر مولانا منور حسین سورتی صاحب نے نظر ثانی بھی فرمائی ہے ۔ اس کتاب پر مولانا عبداللطیف طاہر لدھیانوی صاحب کی نظر ثانی بھی شامل ہے ۔
نیز پہلی جلد کی ترتیب و تحقیق و تخریج کا کام حضرت مولانا محمد اعجاز مصطفیٰ صاحب نے انجام دیا ہے جو کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر ہیں ۔
نیز پہلی جلد کی ترتیب کا کام مولانا محمد بلال صاحب نے سرانجام دیا ہے جو کہ جامعہ اسلامیہ باب العلوم کہروڑ پکا کے فاضل ہیں ۔
اس کتاب میں اہم ترین عنوانات مثلاً عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت، سیرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہم پہلو، امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی فضلیتیں، ختم نبوت کی حفاظت کا تقاضا کیا ہے، مقام نبوت، تحفظ ناموس رسالت پر بات کی گئی ہے ۔
نیز نیز غازی علم الدین شہید رحمہ اللہ تعالیٰ کا واقعہ، حاجی عبدالمالک رحمہ اللہ تعالیٰ کا عشق رسول، مرزا قادیانی کی حقیقت، لفظ خاتم النبیین کی مکمل تفصیل و تعلیم و توضیح، حضرت امیر معاویہ اور حضرت علی کے تعلقات وتصفیہ جات، اور حیات مسیح علیہ السلام سے متعلق بھی بہت ساری معلومات اس میں شامل ہیں ۔
اسکے علاوہ دجال کے فتنے، مسیح ابن مریم علیہ السلام کا نزول، سیدہ مریم علیہا السلام کے حالات و واقعات، جیسی اہم تعلیمات کی بھی وضاحت ہے ۔
ختم نبوت کے حوالے سے تو یہ کتاب ایک ایسا خزانہ ہے جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ کیونکہ اسمیں مرزائیوں کی پوری تاریخ، اُنکی جھوٹی حدیثوں کا آپریشن، اُنکی جھوٹی آیات کی تفصیل، مرزا کے عبرتناک حالات، عقیدہ ختم نبوت کے لئے مسلمانوں کی قربانیاں، مولانا انور شاہ کشمیری کا اس تحریک میں حصہ، مرزا غلام احمد قادیانی کا کیریکٹر، مرزا کی توہین آمیز باتیں اور مرزائیوں کی من مانی تفسیریں اسمیں واضح کردی گئی ہیں ۔
یہ کتاب آپ پورے پاکستان میں گھر بیٹھے منگوا سکتے ہیں ۔
مزید معلومات کے لئے اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
WhatsApp # 03450345581

خطبات شاھین ختم نبوت (2 جلد)۔
خطبات شاھین ختم نبوت (2 جلد)۔
خطبات شاھین ختم نبوت (2 جلد)” حضرت مولانا اللہ وسایا کے ختم نبوت پر اہم خطبات کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب میں انیس تقریریں، سات دروس اور سات بیانات شامل ہیں جو ختم نبوت کے موضوع پر مدلل اور تحقیقی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ حضرت مولانا عالمی مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اہم رکن ہیں اور ان کی خدمات ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مشہور ہیں۔

