قوت حافظہ کیلئے بہترین وظیفہ

قوت حافظہ کیلئے بہترین عمل

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:۔
ایک صاحب نے عرض کیا کہ میرا ایک لڑکا ہے اس کو قوت حافظہ کی کمی کی شکایت ہے۔۔۔
فرمایا کہ ہمارے حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ اس کیلئے یہ فرمایا کرتے تھے کے صبح کے وقت روٹی پر ۔”الحمد شریف پوری سورۃ”۔ لکھ کر کھلایا جائے۔۔۔
قوت حافظہ کیلئے بہت مفید ہے۔۔۔
میں نے اس کے بجائے بسکٹ کی ترمیم کردی ہے۔۔۔
کیونکہ ملاست (یعنی بسکٹ کے چکنا) ہونے کی وجہ سے اس میں لکھنے کی سہولت ہوتی ہے۔۔۔
اور فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب کم از کم چالیس (40) روز کھانے کیلئے فرمایا کرتے تھے۔۔۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 198