اللہ کے قرب کی دعا
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے اللہ تبارک وتعالیٰ کو سو (100) مرتبہ خواب میں دیکھا…۔
جب سوویں (100) مرتبہ خواب میں دیکھا تو انہوں نے اللہ سے پوچھا کہ اللہ! تیرے بندے تیرا قرب حاصل کرنے کے لیے کیا پڑھیں تو یہ دعاء اللہ رب العزت نے خواب میں بتلائی:
۔”سُبْحَانَ الأَبَدِىُّ الأَبَدَ ۔
سُبْحَانَ الْوَاحِدِ الْأَحَدْ ۔
سُبْحَانَ الْفَرْدُ الصَّمَدْ ۔
سُبْحَانَ رَافِعَ السَّمَاءْ بِغَيْرِ عَمَدٍ ۔
سُبْحَانَ مَنْ م بَسَطَ الْأَرْضَ عَلَى مَاءِ جَمَدْ ۔
سُبْحَانَ مَنْ خَلَقَ الْخَلْقَ فَأَحْصَاهُمْ عَدَدًا ۔
سُبْحَانَ مَنْ قَسَّمَ الرِّزْقَ فَلَمْ يَنْسَ اَحَدًا ۔
سُبْحَانَ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا ۔
سُبْحَانَ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ”۔
فائدہ: اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لیے مندرجہ بالا دعاء کا اہتمام کرنا چاہیے … عامل حضرات کے لیے خاص الخاص ہے…۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 435

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔