تعارف مفتی محمد شفیع عثمانی

Ilmi Kashkol

مفتی اعظم پاکستان وبانی دارالعلوم کراچی

آپکا سلسلہ نسب حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جا ملتا ہے ۔ آپ مفتی تقی عثمانی کے والد ہیں اور دارالعلوم کراچی کے بانی ہیں ۔ 20 شعبان 1314 ھجری مطابق 1897 کو ضلع سہارنپور یوپی کے مشہور قصبے دیوبند میں آپ کی پیدائش ہوئی ۔

ابتدائی وفارسی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ۔ اور بقیہ تعلیم دارالعلوم دیوبند کے نامور اساتذہ کرام سے حاصل کی ۔ 1337 ھجری میں درس نظامی کی تکمیل کے بعد محض لوجہ اللہ دارالعلوم دیوبند میں 26 سال تک علمی وتدریسی خدمات انجام دیتے رہے اور ذریعہ معاش کے لئے مختلف فنون اختیار کئے ۔ مثلاً خطاطی، جلد سازی، طب یونانی اور ایک تجارتی کتب خانہ بھی قائم کیا ۔

پھر 1337 ھجری ہی میں سلوک و تصوف اور اصلاح باطن کی فکر کے پیش نظر حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے حلقہ ارادت میں شامل ہوکر خلیفہ اجل کے اعزاز سے سرفراز ہوئے ۔

پھر 1350 ھجری میں منصب افتاء پر بحیثیت صدر مفتی فائز ہوئے ۔ بعد ازاں 1362 ھجری میں تھانہ بھون میں تشریف لے گئے اور باقاعدہ تصنیف وافتاء کا آغاز فرمایا ۔ ہزاروں کی تعداد میں فتوے اور تقریباً 162 مختلف اسلامی کتابیں تصنیف فرمائیں ۔

تحریک قیام پاکستان کے حوالے سے بھی آپ نے نمایاں کردار ادا کیا ۔ 20 جمادی الثانیہ 1367 ھجری مطابق مئی 1948 کو اپنے وطن سے پاکستان کے لئے ہجرت فرمائی اور پاکستان میں مختلف نوعیت کی دینی خدمات انجام دیں اور دارالعلوم کراچی کی بنیاد رکھی ۔ جس میں خصوصی طور پر “تخصص فی الافتاء” کا شعبہ قائم کیا جو تاحال قائم ہے ۔

وفات 10 شوال 1396 ھجری مطابق 1976ء ۔

Written by Huzaifa Ishaq

21 September, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments