چاشت کی نماز سنت طریقہ

مسنون زندگی قدم بہ قدم

چاشت کی نماز کا طریقہ

اشراق کے بعد حلال روزگار و مشاغل دنیوی میں لگ جائیے پھر چاشت کے وقت چاشت کی نماز پڑھیں۔
چاشت کا وقت :جب آفتاب میں اور دھوپ میں تیزی آ جائے اندازاً 8 بجے کے بعد سے زوال سے ایک گھنٹہ قبل تک کے درمیان دو رکعت یا چار رکعت یا چھ رکعت یا آٹھ رکعت نفل پڑھیں۔ (اس کو چاشت کی نماز کہتے ہیں) (مسلم)۔

فضیلت:۔ چاشت کی صرف دو رکعت پڑھنے سے آدمی کے بدن میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں۔ سب کا صدقہ ادا ہو جاتا ہے اور تمام گناہ صغیرہ کی مغفرت ہو جاتی ہے۔ (مسلم)۔ اگر چہ گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔ (ترمذی)

چاشت کی چار رکعت پڑھنے سے اللہ تعالیٰ دن بھر کے بڑے بڑے کام اس بندے کے بآسانی پورے کرا دیتے ہیں۔ اس کے کاموں کی کفالت فرما لیتے ہیں۔ (احمد)

جو شخص چاشت کی نماز پڑھنے کے لئے اپنے گھر سے باوضو ہو کر چلے تو اس کو عمرے کا ثواب ملتا ہے (ابوداؤد)

جو شخص چاشت کے وقت آٹھ رکعت نفل پڑھے تو اس کو قانتین (عابدین) میں سے لِکھ دیا جاتا ہے۔ اگر بارہ رکعت نفل پڑھے تو جنت میں ایک مکان بنا دیا جاتا ہے (احمد) چاشت کے وقت کے نوافل سے فارغ ہو کر پھر اپنے حلال روزگار کے حصول میں لگ جائیے ۔

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 169

Written by Huzaifa Ishaq

10 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments