نماز جمعہ کی اہمیت اور فضائل

جمعہ مبارکہ کے فضائل و احکام

نماز جمعہ کی اہمیت اور فضائل

اسلام میں نماز جمعہ کی بڑی تاکید واہمیت ہے، اور احادیث میں نماز جمعہ کو بلا عذر ضائع کرنے پر بڑی سخت وعیدوں کا ذکر آیا ہے، یہاں تک کہ لگا تار چند مرتبہ نماز جمعہ ترک کرنے پر دلوں پر مہر لگا دیئے جانے اور دلوں میں نفاق پیدا ہونے کا ذکر آیا ہے۔
اس کے علاوہ احادیث میں نماز جمعہ ادا کرنے کے مختلف فضائل کا بھی ذکر آیا ہے، عظیم الشان فضائل ہیں، بعض احادیث میں نماز جمعہ کو آداب کے ساتھ ادا کرنے کی صورت میں ایک ہفتہ اور بعض احادیث میں دس دن کے صغیرہ گناہوں کی معافی کا ذکر آیا ہے۔
اور بعض احادیث میں نماز جمعہ ادا کرنے کے اور بھی عظیم فضائل ہیں ۔ البتہ اس سلسلہ میں مروی بعض احادیث وروایات سند کے اعتبار سے کمزور ہیں ۔ مسلمانوں کو نماز جمعہ کی اہمیت اور اس کی صیح ومستندفضیلتوں کو ملاحظہ کرنا، سمجھنا اور ان کے مطابق عمل کرنا چاہئے ،اور اس سلسلہ میں پائی جانے والی کوتاہیوں کا ازالہ کرنا چاہئے۔

اللہ تعالی عمل کی توفیق عطافرمائے ۔آمین۔

کتاب کا نام: جمعہ مبارکہ جمعہ مبارکہ کے فضائل و احکام
صفحہ نمبر: 335

Written by Huzaifa Ishaq

23 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments