ظہر کی نماز سے متعلق سنتیں

مسنون زندگی قدم بہ قدم

ظہر کی نماز سے متعلق سنتیں

نوٹ:۔ تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد ظہر کے وقت دونوں کا پڑھنا مستحب ہے۔

تحیۃ الوضو ۔کامل طریقہ سے وضو کرنے کے بعد دو رکعت نفل اس طرح پڑھئے کہ جان کر خیالات کو نہ لائیں اس طرح پڑھنے سے اس کے تمام صغیرہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے (ترمذی)

وضو کے بعد ان دو نفلوں کو تحیۃ الوضو کہتے ہیں علاوہ اوقات مکروہہ کے جب بھی وضو کریں یہ دورکعت نفل پڑھ لیا کریں اس طرح مسجد کے داخلے کے شکرانے کی دو رکعت نفل پڑھا کرتے ہیں ان کو نماز تحیۃ المسجد کہتے ہیں وہ بھی مستحب ہیں (ترمذی)

نوٹ:۔ نماز کے لئے وضو کرنے’ گھر سے چلنے ’ راستے کی اور مسجد میں داخل ہونے’ مسجد میں بیٹھنے’ صف باندھنے اور جماعت کی تمام سنتوں کا خیال رکھیں جو فجر کے وقت میں بیان کی گئی ہیں۔

ظہر کے فرضوں سے پہلے چار رکعت اور فرضوں کے بعد دو رکعت سنتیں ہیں۔

جماعت کھڑی ہو گئی ہو تو دوڑ کر نہ چلیں کہ سانس پھول جائے بلکہ سبک رفتار وقار کیساتھ آئیے ۔(ترمذی)

امام کے پیچھے وہ لوگ کھڑے ہوں جو نماز کے مسائل سے زیادہ واقف ہوں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرش پر چٹائی پر اور زمین پر نماز پڑھنا ثابت ہے (ترمذی) زمین پر نماز پڑھنا چٹائی سے افضل ہے اور چٹائی پر کپڑے کے مصلے سے افضل ہے (شرح نقایہ) ظہر کی نماز کے بعد اپنی مصروفیات میں مشغول ہو جائیے اور عصر کی نماز کا خاص طورسے خیال رکھیے۔
قرآن شریف میں اس کا خصوصی حکم آیا ہے کہ عصر کی نماز باجماعت ادا ہونی چاہئے جب آپ عصر کی نماز کی تیاری کریں تو گزری ہوئی سنتوں کو ادا کرتے ہوئے چلیں۔

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 169 – 170

Written by Huzaifa Ishaq

10 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments