درود شریف سے محبت پر اعزاز

Barakat e Darood Shareef

درود شریف سے محبت پر اعزاز

حضرت سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ حضرت خلف رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں۔
میرا ایک دوست تھا جو میرے ساتھ حدیث شریف پڑھا کرتا تھا۔
اس کا انتقال ہوگیا۔
میں نے اس کو خواب میں دیکھا کہ وہ نئے سبز کپڑوں میں دوڑتا پھر رہا ہے۔
میں نے اس سے کہا کہ تو حدیث شریف پڑھنے میں تو ہمارے ساتھ تھا۔
پھر یہ اعزاز و اکرام تیرا کس بات پر ہورہا ہے؟
اس نے کہا کہ حدیثیں تو میں تمہارے ساتھ ہی لکھا کرتا تھا لیکن جب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاک نام حدیث شریف میں آتا، میں اس کے نیچے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھ دیتا تھا۔
اللہ جل شانہ نے اس کے بدلہ میں میرا اکرام فرمایا جو تم دیکھ رہے ہو۔

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 214

Written by Huzaifa Ishaq

13 November, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments