جنات کیسے دھوکہ دیتے ہیں؟

Idara Taleefat E Ashrafia

جنات کیسے دھوکہ دیتے ہیں؟

جنات اور شیاطین کو اللہ تعالیٰ نے کچھ طاقتیں دے رکھیں ہیں، وہ طاقتیں انسان کے لئے باعث تعجب ہوتی ہیں، مثلاً جنات کو اور شیاطین کو یہ طاقت حاصل ہے کہ وہ کسی کو نظر نہ آئیں، یہ طاقت انسان کو حاصل نہیں، اگر انسان یہ چاہے کہ میں کسی کو نظر نہ آؤں، تو وہ ایسی صورت حاصل نہیں کر سکتا..۔
اگر انسان یہ چاہے کہ میں ایک لمحہ میں یہاں سے اُڑ کر امریکہ چلا جاؤں تو یہ طاقت اس کو حاصل نہیں ہے… لیکن بعض جنات اور شیاطین کو اللہ تعالیٰ نے یہ طاقت دے رکھی ہے..۔
یہ شیاطین لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے اور ان کو اللہ تعالیٰ کے دین سے پھیرنے کے لئے بعض اوقات انسانوں کو ایسے کلمات کہنے کی ترغیب دیتے ہیں جو شرک والے ہیں، وہ شیاطین انسانوں سے یہ کہتے ہیں کہ اگر تم وہ کلمات کہو گے جو شرک والے ہیں اور نعوذ باللہ..۔ اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی کرو گے تو ہم خوش ہوں گے، اور جو طاقت اللہ تعالیٰ نے ہمیں دے رکھی ہے، اس کو تمہارے حق میں استعمال کریں گے..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 46 – 47

Written by Huzaifa Ishaq

29 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments