اولاد کے حقوق

مسنون زندگی قدم بہ قدم

اولاد کے حقوق

اولاد کے حقوق

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہیں کہ
٭ مسلمانو! خدا چاہتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے ساتھ برتاؤ کرنے میں انصاف کو ہاتھ سے نہ جانے دو..۔
٭ جو مسلمان اپنی لڑکی کی عمدہ تربیت کرے اور اس کو عمدہ تعلیم دے اور اس کی پرورش کرنے میں اچھی طرح صرف کرے وہ دوزخ کی آگ سے محفوظ رہے گا..۔
٭ مسلمانو! اپنی اولاد کی تربیت اچھی طرح کیا کرو…. (طبرانی)
٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: باپ اپنی اولاد کو جو کچھ دے سکتا ہے اس میں سب سے بہتر عطیہ اولاد کی اچھی تعلیم و تربیت ہے…. (مشکوٰۃ)
٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے اپنے بچوں کو نماز پڑھنے کی تلقین کرو…. جب وہ سات سال کے ہوجائیں اور نماز کے لیے ان کو سزا دو جب وہ دس سال کے ہوجائیں اور اس عمر کو پہنچنے کے بعد ان کے بستر الگ الگ کردو…. (مشکوٰۃ شریف)
٭ لوگو! تم قیامت میں اپنے اور باپوں کے نام سے پکارے جاؤ گے…. پس تم اپنا نام اچھا رکھا کرو…. (ابوداؤد)
جس نام میں عبدیت اور خدا کی تعریف کا ظہور ہوتا ہے وہ نام اللہ کو بہت پیارا ہے…. (بخاری)
٭ سب سے مقدم اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا ضروری ہے پھر جو لوگ رشتے میں قریب ہوں ان پر خرچ کرنا چاہیے…. (طبرانی)
٭ ایک دینار جہاد فی سبیل اللہ میں خرچ کیا جائے اور ایک دینار کسی غلام کو آزاد کرانے میں اور ایک دینار کسی مسکین کو دیا جائے اور ایک دینار اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا جائے تو ان سب میں اجر و ثواب کے لحاظ سے افضل وہ دینار ہے جو اہل و عیال کے نان نفقہ پر خرچ کیا جائے (یعنی بچوں پر خرچ کرنا بھی ثواب اور عبادت کے درجہ میں ہے اس لیے ان پر تنگی نہ کی جائے)

اولاد کا نام اور ادب

حضرت ابو وہب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ تم پیغمبروں کے نام پر نام رکھا کرو اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پیارا نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہے اور سب سے سچا نام حارث اور ہمام ہے…. (ابوداؤد…. نسائی)
حضرت حبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
جن دو مسلمانوں کے تین بچے سن بلوغ کو پہنچنے سے پہلے مرگئے…. ان کو قیامت کے دن لاکر جنت کے دروازے پر کھڑا کرکے کہا جائے گا۔
بہشت میں داخل ہو…. وہ کہیں گے (ہم جب بہشت میں داخل ہوں گے جب) ہمارے ماں باپ بھی داخل ہوں اس پر ان سے یہ کہا جائے گا اچھا تم بھی بہشت میں داخل ہو اور تمہارے ماں باپ بھی…. (طبرانی کبیر)

لڑکیوں کی پرورش

 حدیث شریف میں ہے کہ جب کسی کے یہاں لڑکی پیدا ہوتی ہے تو خدا اس کے یہاں فرشتے بھیجتا ہے جو آکر کہتے ہیں: اے گھر والو! تم پر سلامتی ہو…. وہ لڑکی کو اپنے پروں کو سایہ میں لیتے ہیں اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہتے ہیں…. یہ کمزور جان ہے جو ایک کمزور جان سے پیدا ہوئی جو اس بچی کی نگرانی اور پرورش کرے گا…. قیامت تک خدا کی مدد اس کی شامل حال رہے گی.۔
٭ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
جو شخص بھی لڑکیوں کی پیدائش کے ذریعے آزمایا جائے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرکے آزمائش میں کامیاب ہو تو یہ لڑکیاں اس کے لیے قیامت کے روز جہنم کی آگ سے ڈھال بن جائیں گی…. (طبرانی)

اولاد صالح

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بندہ جب مرجاتا ہے تو اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے مگر تین چیزیں کہ ان کا ثواب برابر ملتا رہتا ہے..۔
۔1۔ صدقہ جاریہ
۔2۔ وہ علم جس سے نفع اُٹھایا جاتا رہے..۔
۔3۔ صالح اور نیک اولاد جو اس کیلئے دُعا گو رہے..۔ (ادب المفرد)
وصیت:۔ حدیث شریف میں ہے کہ ہر مسلمان جس کے پاس وصیت کرنے کے قابل کوئی چیز ہو اس پر یہ حق ہے کہ دو راتیں اس پر نہ گزریں مگر یہ کہ وصیت اس کے پاس موجود ہو..۔
حدیث شریف میں ہے کہ اگر ایک بیٹے کو کوئی چیز دو تو دوسرے کو بھی ویسی ہی دو…. ناانصافی بری بات ہے…. (ترمذی)

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 477 تا 479

Written by Huzaifa Ishaq

16 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments