ایک معصوم لڑکی کی دیانت اور اسکی برکت

Online Bookstore in Pakistan

ایک معصوم لڑکی کی دیانت اور اسکی برکت

ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے غلام اسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ میں رات کو گشت کررہے تھے ۔ ایک مکان سے آواز سنی کہ ایک عورت اپنی لڑکی سے کہہ رہی ہے کہ دودھ میں تھورا سا پانی ملا دے ۔ لڑکی نے کہا: امیر المومنین نے ابھی تو تھوڑے ہی دن ہوئے ہیں منادی کرائی ہے کہ دودھ میں پانی ملا کر فروخت نہ کرو ۔

عورت کہا : اب یہاں امیر المومنین ہیں نہ منادی کروانے والا ۔

لڑکی نے کہا: یہ دیانت کے خلاف ہے کہ روبرو تو اطاعت کی جائے اور غائبانہ طور پر خیانت کی جائے ۔ یہ گفتگو سن کر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت محظوظ ہوئے اور لڑکی کی دیانتداری اور اسکی حق گوئی پر خوش ہو کر (جو کہ درحقیقت انہی کے حق پرست عہد حکومت کا نتیجہ تھی)  اپنے بیٹے عاصم کی اس سے شادی کر دی ۔

اس لڑکی کے بطن سے ام عاصم پیدا ہوئی جو عمر بن عبدالعزیز جیسے نیک بخت، عابد اور زاہد خلیفہ کی والدہ مکرمہ تھیں ۔

از کتاب : واقعات خواتین صفحہ 195۔

Written by Huzaifa Ishaq

12 February, 2023

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments