الوداع ! خدا کے سپرد

Shaeron k Lateefy

الوداع ! خدا کے سپرد

مرزا اسد الله خان غالب کہتے ہیں کہ نواب یوسف علی خان وائی رام پور کی طرف سے مرزا کا سو روپے تھا۔ جب نواب صاحب کا انتقال ہوا تو مرزا صاحب تعزیت کے لیے ان کے جانشین کلب علی خاں کے پاس گئے۔ چند روز کے بعد نواب کلب علی خاں لیفٹنینٹ گورنر سے ملنے بریلی روانہ ہوئے اور چلتے وقت حسب معمول مرزا صاحب سے کہا:۔
“مرزا صاحب! الوداع ، خدا کے سپرد”
مرزا غالب جھٹ بولے :”حضرت! خدا نے تو مجھے آپ کے سپرد کیا تھا ، اب آپ الٹا مجھے خدا کے سپرد کر رہے ہیں۔”۔

کتاب کا نام: شاعروں ۔ ادیبوں کے لطیفے
صفحہ نمبر: 49

Written by Huzaifa Ishaq

27 September, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments