معوذتین کا وظیفہ

Idara Taleefat E Ashrafia

معوذتین ۔ سورۃ الفلق سورۃ الناس کی فضیلت

حدیث میں وارد ہے کہ یہ دونوں سورتیں یعنی سورۃ الفلق اور سورۃ الناس سب سے بہتر اور اللہ تعالی کے نزدیک محبوب تر ہیں..۔
آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پہلے دوسری دعاؤں سے استعاذہ فرمایا کرتے تھے.. جس وقت یہ دونوں سورتیں نازل ہوئیں تو انہیں استعمال میں لانے لگے…۔
دوسری دعاؤں کو چھوڑ دیا اور فرمایا کہ کوئی سوال اور پناہ مانگنا ان دونوں کی برابر نہیں ونیز فرمایا کہ اگر آدمی کو ناغہ نہ کرنا منظور ہو تو قُلْ أُعُوذُ بِرَبِّ اؐلْفَلَقِ کی مداومت کرے اور ایک روایت میں ہے کہ جو کوئی ان دونوں سورتوں کو پڑھتا رہے تو سب چیزیں کہتی ہیں کہ الٰہی تو اس کو ہمارے شر سے بچاۓ رکھ…۔
ایک روایت میں ہے کہ اگر بعد سلام نماز جمعہ کے نماز کی سورت پڑھ کر الحمد اور اخلاص اور یہ دونوں سورتیں سات سات (7) بار پڑھے تو اللہ تعالی اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرمادیتا ہے اور جتنے نمازی جمعہ میں ہوتے ہیں ان کو برابر ثواب عنایت فرماتا ہے اور اگلے جمعہ تک ہر برائی سے محفوظ رکھتا ہے۔
اور ایک روایت میں ان چاروں سورتوں کے بعد یہ دعا پڑھنی بھی آئی ہے
۔(الَّلٰهُمَّ یَاغَنِی یَاحَمِیدُ یَامُبْدِئُ یَامُعِیدُ یَارَحِیمُ یَاوَدُودُ اِكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَبِطَٰاعِتَكَ عَنْ مَعْصِيَتِكْ وَاَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ۔)
اور حضرت علی اکرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بچھو نے کاٹا تو آپ نے پانی ونمک منگا کر اس جگہ پہ ملنا شروع کیا اور سورۃ الکافرون اور یہ دونوں سورتیں پڑھیں…۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 363

Written by Huzaifa Ishaq

5 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments