حضرت علی کی دُعائیں

Idara Taleefat E Ashrafia

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی دعائیں

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے۔۔۔۔
۔“أعوذبک من جهد البلاء ودرك الشقاء وشماتة الأعداء واعوذبك من السجن والقيد والسوط“۔

۔ (اے اللہ!) بلا ومصیبت کی سختی کے اور بدقسمتی کے پکڑ لینے سے اور دشمنوں کے خوش ہونے سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔
اور جیل’بیڑی اور کوڑے سے تیری پناہ چاہتا ہوں…۔
حضرت عمر بن سعید نخعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پیچھے ابن مکنف کی نماز جنازہ پڑھی… ۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے چار تکبیریں کہیں اور ایک طرف سلام پھیرا پھر انہوں نے ابن مکنف کو قبر میں اتارا ۔
اور پھر فرمایا اے اللہ! یہ تیرا بندہ ہے اور تیرے بندے کا بیٹا ہے تیرا مہمان بنا ہے اور تو بہترین میزبان ہے ۔
اے اللہ! جس قبر میں یہ داخل ہوا ہے اسے وسیع فرمادے اور اس کے گناہ معاف فرمادے…۔
ہم تو اس کے بارے میں خیر ہی جانتے ہیں لیکن تو ہم سے زیادہ جانتا ہے ۔
اور یہ کلمہ شہادت أشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول اللہ پڑھا کرتا تھا…۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 140

Written by Huzaifa Ishaq

4 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments