سورۃ الکھف ۔ زمین سے آسمان تک نور

Idara Taleefat E Ashrafia

سورۃ الکھف ۔ زمین سے آسمان تک نور
زمین سے آسمان تک نور اور گناہوں کی مغفرت

مسند احمد میں بروایت حضرت سہل بن معاذ رضی اللہ عنہ سے یہ منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ جو شخص سورۃ الکہف کی پہلی اور آخری آیتیں پڑھ لے تو اس کے لیے اس کے قدم سے سر تک ایک نور ہو جاتا ہے اور جو پوری سورت پڑھ لے تو اس کے لیے زمین سے آسمان تک نور ہو جاتا ہے۔
اور بعض روایات میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن سورۃ الکہف کی تلاوت کرے اس کے قدم سے لے کر آسمان کی بلندی تک نور ہو جائے گا جو قیامت کے دن روشنی دے گا اور پچھلے جمعہ سے اس جمعہ تک اس کے سب گناہ معاف ہو جائیں گے… (ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ نے اِس روایت کو موقوف قرار دیا ہے)۔
اور حافظ ضیاء مقدسی نے اپنی کتاب مختارہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی روایت سے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھ لے وہ آٹھ روز تک ہر فتنہ سے محفوظ رہے گا اور اگر دجال نکل آئے تو یہ اس کے فتنہ سے بھی محفوظ رہے گا… (معارف القرآن، ص:534، ج:5)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 119

Written by Huzaifa Ishaq

31 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments