بسم اللہ الرحمن الرحیم کی حیرت انگیز تاثیر

Idara Taleefat E Ashrafia

بسم اللہ الرحمن الرحیم کی حیرت انگیز تاثیر

حدیث شریف میں ہے کہ جب بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نازل ہوئی تو ابر مشرق کی طرف بھاگا تھا اور ہوا ٹھہر گئی تھی اور سمندر چڑھ آیا تھا اور جانور گردن جھکا کر خاموش ہوگئے تھے اور اللہ عزوجل نے قسم کھالی تھی جب میرا نام کسی مریض پر دم کیا جائے شفا ہوگی اور جس چیز یا کام پر لیا جائے….اس میں برکت دی جائے گی..۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا… جو شخص بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کی تعظیم کی نیت سے اس کو بہت عمدگی اور خوبصورتی سے لکھے… اسکے سب گناہ بخش دئیے جاتے ہیں..۔
روایت ہے کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو ایک شخص نے زہر کا پیالہ دیا اور کہا کہ اگر ان کلمات کی تاثیر ٹھیک ہے تو اس کو پی لواس وقت بہت صحابہ وہاں موجود تھے… آپ نے بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھا اور اس کو پی لیا اور اللہ تعالیٰ کی قدرت سے آپ کو کچھ نقصان نہ پہنچا… (روحانی وظائف)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 95

Written by Huzaifa Ishaq

30 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments