وطن عزیز پاکستان میں بہت ساری کورئیر کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔ جن میں ٹی سی ایس، لیپرڈز، ایم اینڈ پی اور پوسٹ آفس جیسی بڑی بڑی کمپنیوں کے نام شامل ہیں ۔ پوسٹ آفس کی ایک سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ ملک کے ہر ہر کونے میں ڈاکخانہ کی شاخ موجود ہے۔ مگر افسوس کے ساتھ ہر شاخ متحرک نہیں ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چند دیگر وجوہ ایسی ہیں جن کی بنا پر ہم نے ٹی سی ایس کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دی ہے ۔
پہلی بات یہ ہے کہ جب ٹی سی ایس سے ہم پارسل روانہ کرتے ہیں تو ٹی سی ایس ایک ٹریکنگ کوڈ جاری کرتا ہے ۔ جس کے ذریعے آپ ٹی سی ایس کی ویب سائٹ، ہیلپ لائن یا پھر واٹس ایپ چیٹ کے ذریعے اپنے پارسل کی مکمل معلومات لے سکتے ہیں ۔ جب تک آپ کو پارسل نہیں مل جاتا ہم بھی اپنی فرصت کے مطابق اسکو مسلسل ٹریک کرتے رہتے ہیں ۔
دوسری خصوصیت یہ ہے کہ اگر پارسل روانہ ہونے کے بعد دو سے چار دن میں آپکو وصول نہیں ہوتا تو ایک مؤثر طریقے سے ٹی سی ایس کو شکایت لکھوائی جا سکتی ہے جس کا اکثر بہترین رد عمل سامنے آتا ہے اور کسٹمر کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں سہولت ملتی ہے ۔
تیسری خصوصیت یہ ہے کہ بعض اوقات پوسٹ آفس سے بھیجے گئے پارسل گم بھی ہوجاتے ہیں بایں طور کہ پوسٹ آفس نے وہ پارسل پہنچا دیا ہوتا ہے اور کسٹمر کو وصول نہیں ہوتا ۔ اس صورتحال میں فریقین کے لئے شدید پریشانی بنتی ہے ۔ جبکہ ٹی سی ایس پارسل ڈلیور کرنے کے بعد مکمل دستاویز فراہم کرتا ہے اور اگر گاہک پارسل نہ ملنے کی شکایت کرتا ہے تو ٹی سی ایس بہترین خدمات فراہم کرتا ہے ۔
اس کے علاوہ بھی ٹی سی ایس کے ساتھ کام کرنے کے بہت سارے فوائد ہیں جن کی وجہ سے ہم اپنے معزز گاہک حضرات کو درخواست کرتے ہیں کہ آپ ایسا ایڈریس لکھوائیں جہاں پر ٹی سی ایس کی بہ آسانی رسائی ہو سکتی ہے ۔ بالفرض آپ کسی دور دراز علاقے میں رہتے ہیں تو اس صورت میں آپ درج ذیل مشوروں پر عمل کرسکتے ہیں :
اول یہ کہ گاؤں اور دیہات میں ضروری نہیں کہ کتابیں آپ کے گھر تک پہنچیں بلکہ آپ اپنے سب سے قریبی شہر کا ایڈریس لکھوا سکتے ہیں ۔ وہاں ٹی سی ایس آفس سے آپکو بہ آسانی کتابیں مل جائینگی ۔
اگر آپ کو قریبی شہر جانے میں پریشانی ہوتی ہو تو اُسکا بہترین حل یہ ہے کہ شہر میں کسی عزیز یا کسی دوکاندار سے رابطہ کرکے کتابیں اُسکے ایڈریس پر منگوا لیں ۔ ٹی سی ایس پوری ذمہ داری کے ساتھ وہاں پر بہ آسانی ڈلیوری دے دے گا ۔ پھر بعد ازاں جب بھی آپکو آسانی ہو تو آپ وہاں سے وصول کرلیں ۔
تیسری صورت یہ ہے کہ اگر شہر میں کوئی عزیز یا تعلق دار موجود نہیں ہے تو آپ قریب ترین ٹی سی ایس آفس کا نمبر معلوم کرلیں ۔ اور اِنکو درخواست کردیں کہ جب ہمارا یہ پارسل آئے تو اسکو واپس بھیجنے کی بجائے ایک دو دن یا تین دن تک اپنے پاس رکھ لیں ۔ اس سلسلہ میں بھی امید ہے کہ وہ تعاون کریں گے ۔
یہ تھوڑی سی مشکل کا سامنا اس لئے کرنا پڑتا ہے کہ اگر آپ کسی دیہات یا بہت دور دراز کے علاقے میں رہتے ہوں ۔ ورنہ الحمدللہ ٹی سی ایس کے ذریعے ہم اب تک چھ ہزار آرڈرز بروقت اور بھرپور انداز میں کسٹمرز تک پہنچا چکے ہیں ۔ اور شہروں میں اسکی ڈلیوری قابل تعریف ہے ۔
آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم آپکو بہترین خدمات فراہم کریں ۔ شکریہ ۔۔۔