ہر مرض ہر درد خصوصاً پیٹ کے درد کا مجرب عمل
ایک صاحب نے پیٹ کے درد کے لئے تعویذ کی درخواست کی … فرمایا تفسیر حسینی میں نقل کیا ہے کہ ایک بزرگ تھے جن کانام تھا محمد واسع… ان کے کہیں درد ہوا..۔
خادم کوحکم دیا کہ طبیب کوبلاؤ… طبیب (ڈاکٹر) نصرانی تھا خادم اس کوبلانے جارہاتھا… راستہ میں حضرت خضر علیہ السلام ملے…. دریافت فرمایا کہ کہاں جارہے ہو ؟
عرض کیا کہ فلاں بزرگ کے درد ہے طبیب کو بلانے جارہاہوں… فرمایا واپس جاؤ… اوران بزرگ سے میرا سلام کہنا اورکہہ دینا آپ کیلئے نصرانی طبیب سے علاج کرانامناسب نہیں اوریہ آیت دم کردیں..۔
وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰـہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا اَرْسَلْنٰـکَ اِلَّا مُبشِّراً وَنَذِیْرًا..۔
میں ایسے مواقع کے لئے ( یعنی درد وغیرہ کے لئے) یہی آیت اورکبھی کوئی دعا حدیث شریف کی لکھ کر دے دیتاہوں… ( ملفوظات حکیم الامت)۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 194
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔