ہر حاجت ان ہی سے مانگے

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
ہر حاجت ان ہی سے مانگے (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت! جب اس دفعہ میں امریکہ گیا تو الحمدللہ حضرت کے بتائے ہوئے فارمولے پر عمل کرنے کی کافی توفیق ہوئی۔ جب بھی کوئی مشکل پیش آتی تھی تو فوراً اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا تھا کہ یا اللہ! اس مشکل کو دور فرما دیجئے۔ یہاں تک کہ اگر بس اسٹاپ پہ بس کے آنے میں دیر ہوتی تھی تو بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا تھا۔ حضرت یہ سن کر بہت زیادہ خوش ہوئے اور ان صاحب کے لئے دعا فرماتے رہے۔ پھر فرمایاکہ اصل حقیقت یہی ہے کہ انسان ہر ضرورت میں انہی کی طرف رجوع کرے اور ان ہی سے مانگے۔ ہمارے بھائی ولی رازی صاحب نے ایک دفعہ بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ ان کی بہو اپنے بچے کو مار رہی تھی، اور بچہ امی، امی کر کے اپنی ماں سے ہی لپٹ رہا تھا۔ یعنی غور کرنے کی بات یہ ہے کہ بچے کو ماں سے ایسی محبت ہوتی ہے کہ ماں بچے کو جب مار رہی ہوتی ہے اس وقت بھی وہ ماں سے ہی لپٹتا ہے اوراسی سے فریاد کرتا ہے۔ انسان کو اللہ تعالیٰ سے کم از کم اتنا تعلّق تو ہو جتنا بچے کو اپنی ماں سے ہوتا ہے۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

Written by Huzaifa Ishaq

You May Also Like…

کیا یہ ہے جشن آزادی؟

کیا یہ ہے جشن آزادی؟ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ تحریر فرماتے ہیں:۔14اگست کا دن تھا۔ پورا شہر آزادی کی...

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore یہ ہمارے نہایت ہی عزیز اور کتاب فروش کے پرانے کسٹمر ہیں، جنہوں نے ہماری...