چھ 6 آیاتِ شفاء
شیخ ابو القاسم قشیری نے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی….۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کیا بات ہے میں تمہیں غمگین دیکھ رہا ہوں ؟
عرض کیا میرا بیٹا بیمار ہے اور اسکی بہت بُری حالت ہو گئی ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم آیات شفاء سے کہاں غافل ہو؟
وَیَشْفِ صُدُوْرَقَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ
وَشِفَاءٌ لِّمَا فِیْ الصُّدُوْرِ
فِیْہِ شِفَاءٌ لِلنَّاسِ اِنَّْ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْن
وَ اِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِ
قُلْ ھُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْ ہُدًی وَّ شِفَاءٌ
شیخ موصوف نے تین مرتبہ یہ آیات پڑھ کر بچہ پر دم کیا… تو بحکم خداوندی وہ بالکل تندرست ہو گیا … (رسالہ مبشریہ)
نوٹ:۔ یہ تمام وظائف ‘‘روحانی عملیات و وظائف’’ سے ماخوذ ہیں جن کی عام اجازت ہے لیکن یہ بات یاد رکھی جائے کہ جس قدر شریعت کی پیروی ہوگی اسی قدر ان کی تاثیر ظاہر ہوگی اپنے ظاہرو باطن کو شریعت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی جائے اور ستر ماؤں سے زیادہ مہربان رب العالمین سے تعلق کو درست اور قوی کیا جائے کہ تمام مشکلات میں یہی نسخہ اکسیر ہے..۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 91 – 92
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔