پہاڑ کے برابر بھی قرض ہو تو اتر جائے
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو آدمی نماز کے بعد سات (7) مرتبہ
۔(اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ)۔
پڑھے گا اس پر پہاڑ کے برابر بھی قرض ہو تو ادا ہو جائے گا.۔
فائدہ:۔ مذکورہ بالا مسنون دعا کے بارہ میں مشائخ سے منقول ہے کہ جمعہ کے روز خطبہ جمعہ سے پہلے ستر مرتبہ پڑھنا بھی کثیر المنافع ہے… (جامع الوظائف)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 96
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔
0 Comments