وفات کے بعد درود پیش ہونا

Barakat e Darood Shareef

وفات کے بعد بھی درُود پیش ہوتا ہے

 ملاعلی قاری رحمہ اللہ تعالیٰ کہتے ہیں کہ اللہ جل شانہ نے انبیاء کے اجساد کو زمین پر حرام کر دیا۔
پس کوئی فرق نہیں ہے اُن کے لئے دونوں حالتوں یعنی زندگی اور موت میں۔
اور اس حدیث پاک میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ درُود روح مبارک اور بدن مبارک دونوں پر پیش ہوتا ہے۔
اور حضور کا یہ ارشاد “اللہ کا نبی زندہ ہے رزق دیا جاتا ہے” سے مراد
حضور اقدس صلی ﷲ علیہ وسلم کی پاک ذات ہوسکتی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ اس سے ہر نبی مراد ہے اس لئے کہ حضور اقدس صلی ﷲ علیہ وسلم نے حضرت موسٰی علیہ السّلام کو اپنی قبر میں کھڑے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا۔
اور اسی طرح حضرت ابراہیم علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسّلام کو بھی دیکھا جیساکہ مسلم شریف کی حدیث میں ہے اور یہ حدیث کہ انبیاء اپنی قبروں میں زندہ ہیں نماز پڑھتے ہیں صحیح ہے اور رزق سے مراد رزق معنوی بھی ہوسکتا ہے اور اس میں بھی کوئی مانع نہیں کہ رزقِ حسّی مراد ہو اور وہی ظاہر ہے ۔

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 106 – 107

Written by Huzaifa Ishaq

Blogs

Categories

10 November, 2022

You May Also Like…

Business Course Map

Business Course Map Complete Business Terms Course Map Complete Business Terms Course This free course is available at...