والدین کے حق میں دعاء مانگنے کی فضیلت
حضرت سفیان بن عینیہؒ فرماتے ہیں:۔
۔”مَن صَلَّی الصَّلَوَاتِ الخَمسَ فَقَد شَکَرَ اللَّٰہَ تَعَالَیٰ وَمَن دَعَا لِلوَالِدَینِ فِی اِدبَارِ الصَّلَوَاتِ الخَمسِ فَقَد شَکَرَ لِلوَالدَینِ”۔
ترجمہ:۔ “جس نے پانچوں نمازوں کی ادائیگی کا اہتمام کیا تو گویا اس نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ اور جس نے پانچوں نمازوں کے بعد والدین کیلئے دعاء کا اہتمام کیا تو گویا اس نے والدین کا حق ادا کیا۔”۔
ان دعاؤں کا اہتمام کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے والدین کی خوب خدمت کرنے کی توفیق دے اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے والا بنائے۔ آمین
کتاب کا نام:۔ والدین کی قدر کیجئیے
صفحہ نمبر:۔ 41-42
والدین کی قدر کیجئے
والدین کی قدر کیجئے
والدین کی زندگی میں اُنکی قدر کرلیجئے ۔ قرآن و حدیث میں والدین کے حقوق کو اچھی طرح وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کے مطالعہ سے والدین کی خدمت کرنے اور اُنکی نافرمانی سے بچنے کا جذبہ پیدا ہوگا ۔
0 Comments