والدین جنت یا جہنم کا ذریعہ ہیں
۔”عَن اَبِی اُمَامَہ رَضِیَ اللَّٰہُ عَنہُ اَنَّ رَجُلاََ قَالَ: یَا رَسُولَ اللَّٰہِ! مَا حَقُّ الوَالِدَینِ عَلَیٰ وَلَدِھِھِمَا؟ قَالَ: ھُمَا جَنَّتُکَ وَنَارُکَ۔”۔
ترجمہ:۔ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضور اقدسﷺ سے عرض کیا :۔
کہ یا رسول اللہ! والدین کا ان کی اولاد پر کیا حق ہے؟۔
آپ ﷺ نے فرمایا: وہ دونوں تیری جنت یا تیری جہنم ہیں۔”۔
فائدہ:۔ مطلب یہ ہے کہ ماں باپ کی خدمت اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کا برتاؤ کرتے رہو، زندگی بھر ان کے آرام وراحت کا دھیان رکھو، جان ومال سے ان کی فرماں برداری میں لگے رہو، تمہارا یہ عمل جنت میں جانے کا سبب بنے گا اور اگر تم نے ان کی نافرمانی کی، ان کو ستایا، دکھ دیا، تو تمہارے لئے وہ دوزخ کے داخلہ کا سبب بنے گا۔
کتاب کا نام: والدین کی قدر کیجئیے
صفحہ نمبر: 45
والدین کی قدر کیجئے
والدین کی قدر کیجئے
والدین کی زندگی میں اُنکی قدر کرلیجئے ۔ قرآن و حدیث میں والدین کے حقوق کو اچھی طرح وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کے مطالعہ سے والدین کی خدمت کرنے اور اُنکی نافرمانی سے بچنے کا جذبہ پیدا ہوگا ۔
0 Comments