وادی کوئٹہ کے کہر آلود موسم میں

RehanZebReviewForBookstoreMuftiTaqiUsmani
وادی کوئٹہ کے کہر آلود موسم میں کتاب کا لطف: عظیم عالمی شخصیت

سردی کی طوفانی راتوں میں جب کمرے میں گرم کافی کا بھاپ اٹھتا ہوا مگ سامنے ہو، اور ہاتھوں میں وہ کتاب ہو جس کا موضوع دل کو چھو لے، تو یہ لمحے زندگی کی حسین یادوں میں شامل ہو جاتے ہیں۔ ایسے ہی لمحے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محترم سید ریحان زیب صاحب نے ہمیں تصویری شکل میں بھیجے ہیں ۔  جب انہوں نے شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی مشہور سوانح حیات، “عظیم عالمی شخصیت” کا مطالعہ سردی کے موسم میں کافی کے ساتھ جوڑ دیا۔

یہ کتاب جو ادارہ تالیفات اشرفیہ کے زیر اہتمام شائع کی گئی ہے مفتی تقی عثمانی صاحب کی بصیرت، افکار، اور شخصیت پر ایک بے مثال علمی خزانہ ہے۔ محترم ریحان زیب صاحب  جو علم و ادب کے دل دادہ اور مفتی تقی عثمانی صاحب کے مخلص عقیدت مند ہیں ۔ اس نایاب کتاب کے اولین قارئین میں شامل ہیں۔ وہ کہنا چاہ رہے تھے کہ “شدید سردی میں جب پسندیدہ کتاب ہاتھوں میں ہو، تو مطالعہ کا ذائقہ اور بھی میٹھا ہو جاتا ہے۔”

بطور کتاب فروش، ہم ان کے اس محبت بھرے لمحے کے معترف ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایسے کتاب دوست افراد کی محبتوں کو سلامت رکھے۔ کتاب کا شوق، مطالعہ کی لگن، اور علم سے وابستگی ایسی نعمتیں ہیں جو ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے معاشرے کے روشن چراغ ہیں، اور کتاب خانوں کے لئے کسی خزانے سے کم نہیں۔

آپ بھی اس خوبصورت کتاب کو اپنے مطالعے کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی شخصیت کو مزید قریب سے جاننے کے لئے “عظیم عالمی شخصیت” آج ہی آرڈر کریں اور اپنے علمی ذخیرے میں ایک قیمتی اضافہ کریں۔

آرڈر کرنے کے لئے یہاں کلک کریں: عظیم عالمی شخصیت خریدیں

Written by Huzaifa Ishaq

19 December, 2024

You May Also Like…

کیا یہ ہے جشن آزادی؟

کیا یہ ہے جشن آزادی؟ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ تحریر فرماتے ہیں:۔14اگست کا دن تھا۔ پورا شہر آزادی کی...

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore یہ ہمارے نہایت ہی عزیز اور کتاب فروش کے پرانے کسٹمر ہیں، جنہوں نے ہماری...