نماز کے سلام کی سنتیں و مستحبات
۔1۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ کا ادا کرنا۔
۔2۔ اوّل دائیں طرف پھر بائیں طرف سلام کرنا۔
۔3۔ دائیں اور بائیں رُخ اس طرح سلام کرنا کہ اگر پیچھے کوئی ہو تو اسے سلام کرنے والے کا دایاں اور بایاں رُخسار نظر آ جائے۔
۔4۔ سلام میں دائیں بائیں رُخ اس طرح کرنا کہ دائیں سلام میں دایاں کندھا بائیں سلام میں بایاں کندھا نظر آ جائے۔
۔5۔ دائیں طرف سلام پھیرنے میں دائیں طرف کے انسان اور فرشتے اور صالح جنات کی نیت کرنا اسی طرح بائیں طرف بھی۔
۔6۔ امام کا مقتدیوں، فرشتوں، صالح جنات کی نیت کرنا۔
۔7۔ تنہا نماز پڑھنے والے کو سلام میں ملائکہ کی نیت کرنا اگر مقتدی امام کے بالکل پیچھے ہے تو دونوں سلام میں امام کی نیت کرنا۔
۔8۔ دوسرے سلام کا پہلے سلام سے کچھ پست کرنا۔
۔9۔ اگر جماعت میں شریک ہے تو امام کے سلام کے ساتھ سلام کرنا، دُعا وغیرہ کے پورا کرنے میں تاخیر نہ کرنا۔
۔10۔ مسبوق کو رکعت پورا کرنے کے لیے اُٹھنے میں امام کے دوسرے سلام کا انتظار کرنا، پھر اُٹھنا۔
سلام کے بعد کے اُمور حسنہ
۔1۔ دُعا کرنا۔
۔2۔ جن نمازوں کے بعد سنت ہے (مثلاً ظہر، مغرب و عشاء) ان میں سلام کے بعد امام کا مختصر دُعا مانگنا۔ مثلاً ‘‘اللّٰھم انت السلام الخ’’ یا ‘‘ربّنا آتنا الخ’’ کی مقدار۔ طویل دُعا اور زور سے مانگنا خلاف سنت ہے۔ (البتہ عصر اور فجر کے بعد کچھ طویل مانگنے کی اجازت ہے دُعا وغیرہ سے فارغ ہونے کے بعد متصلاً سنتوں میں مشغول ہونا باتوں وغیرہ میں نہ لگنا۔
۔3۔ فرض کی جگہ کو بدل کر سنتوں میں مشغول ہونا۔
کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 159 تا 160
مسنون زندگی قدم بہ قدم
مسنون زندگی قدم بہ قدم
یہ کتاب ولادت سے وفات تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا مبارک مجموعہ ہے بلکہ یہ سنتوں کا اک نصاب اور مکمل انسائیکلو پیڈیا ہے ۔
0 Comments