نماز استخارہ کا مسنون طریقہ

مسنون زندگی قدم بہ قدم

نماز استخارہ کا مسنون طریقہ

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو صلوٰۃ استخارہ کی اسی طرح تعلیم دیتے تھے جیسے کہ قرآن مجید کی تعلیم دیا کرتے تھے ۔
فرمایا:۔
جب تم کو کوئی کام فکر اور سوچ میں ڈال دے (یعنی کروں یا نہ کروں) تو اسے دو رکعت نفل پڑھنی چاہئے۔
نماز کے بعد یہ کلمات کہے:۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ وَاسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ وَاَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ فَاِنَّکَ تَقْدِرُوَلَااَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ اَللّٰھُمَّ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَالْاَمْرَ۔
۔(اس جگہ جو کام درپیش ہے اس کا قصد کرے
خَیْرًا لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃُ اَمْرِیْ اَوْخِیْرًا لِّیْ فِیْ عَاجِلِ اَمْرِیْ وَاٰجِلِہٖ فَاَقْدِرْہُ لِیْ وَیَسِّرْہُ لِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَاِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَالْاَمْرَ ۔
۔(یہاں پر دل کا منشاء ظاہر کرے)۔
اِنْ کَانَ شَرًا لِّیْ فَاَصْرِفْہُ عَنِّی وَاصْرِفْنِیْ عَنْہُ وَاقْدِرْلِیَ الْخَیْرَحَیْثُ مَاکَانَ ثُمَّ اَرْضِنِی بِہٖ (ابن ماجہ)
اس کے بعد جو دل میں خیال آئے وہ پہلو بہتر سمجھے۔

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 167

Written by Huzaifa Ishaq

Blogs

Categories

10 October, 2022

You May Also Like…

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore یہ ہمارے نہایت ہی عزیز اور کتاب فروش کے پرانے کسٹمر ہیں، جنہوں نے ہماری...

آو! سب سیرت طیبہ اپنائیں

آو! سب سیرت طیبہ اپنائیں شیخ الاسلام مولانا مفتی محمدتقی عثمانی صاحب مدظلہ کے ایک خطاب سے انتخاب حضور نبی کریم صلی...

ہر شعبہ کے لیے بہترین نمونہ

ہر شعبہ کے لیے بہترین نمونہ اگر تم باپ ہو تو یہ دیکھو کہ فاطمہ کے والد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے؟ اگر تم...