نمازکے بعد کی سنتیں اور اذکار
۔1۔ نماز فرض کا سلام پھیرنے کے بعد اللہ اکبر ایک مرتبہ استغفراللہ تین مرتبہ اور تیسری مرتبہ ذرا آواز سے کھینچ کر پڑھنا مستحب ہے (ترمذی)
۔2۔ فجر و عصر کے فرضوں کے بعد تھوڑی دیر ذکر الٰہی میں مشغول ہونا۔ (الترغیب)
۔3۔ پانچوں وقتوں میں نماز سے فارغ ہو کر جب تک نمازی اپنی جگہ پر بیٹھا رہتا ہے اس کے لئے فرشتے برابر دعائے مغفرت و دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں (الترغیب)
۔4۔ نماز فجر سے فارغ ہو کر اشراق کے وقت تک ذکر الٰہی میں مشغول رہنا (ترمذی)
فائدہ:۔ صبح و شام کے جو ذکر احادیث سے ثابت ہوئے جس کو دل چاہے پڑھ لیا کریں باقیات الصالحات میں سے ہیں۔
اگر دل چاہے احادیث میں سے انتخاب کر کے مندرجہ ذیل اذکار لکھ دئیے ہیں۔ صبح و شام ان کا ورد کر لیں تو ان شاء اللہ بہت نفع ہو گا۔
۔1۔ ایک مرتبہ (1)۔ سورۂ فاتحہ ’ ایک مرتبہ آیت الکرسی’ ایک مرتبہ شَھِدَ اللّٰہُ اَنَّہٗ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَوَالْمَلَآئِکَۃُ وَاُولُوْا الْعِلْمِ قَآئِمًا بِالْقِسْطِ لَآاِلٰـہَ اِلَّا ھُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَامُ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِیْنَ اُوْتُوْا الْکِتَابَ اِلَّامِنْم بِعْدِ مَاجَآءَ ھُمُ الْعِلْمُ بَغْیًا بَیْنَھُمْ وَمَنْ یَّکْفُرْبِاٰیَاتِ اللّٰہِ فَاِنَّ اللّٰہَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ
۔2۔ ایک مرتبہ (1)۔ قُلِ اللّٰھُمَّ مَالِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی المُلْکَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ بِیَدِکَ الْخَیْرُ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ۔ تُوْلِجُ اللَّیْلَ فِی النَّھَارِ وَتُوْلِجُ النَّھَارَ فِی اللَّیْلِ وَتُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ۔
۔3۔ تین مرتبہ (3)۔ (اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ)۔ پڑھ کر سورۃ الحشر کی یہ آخری آیات ایک مرتبہ (1)۔ پڑھیں۔ (ھُوَاللّٰہُ الَّذِیْ لَآاِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ عَالِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ ھُوَالرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمِ * ھُوَاللّٰہُ الَّذِیْ لَآاِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ الْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلَامُ الْمُؤمِنُ الْمُھَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ سُبْحَانَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ * ھُوَاللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُلَـہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی یُسَبِّحُ لَـہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ) تک۔
۔4۔ چاروں قل:۔
۔1۔ (سورۃ الکافرون) ایک مرتبہ (1)۔
۔2۔ (سورۃ الاخلاص) ایک مرتبہ (1)۔
۔3۔ (سورۃ الفلق) ایک مرتبہ (1)۔
۔4۔ (سورۃ الناس) ایک مرتبہ (1)۔
۔5۔ سات مرتبہ (7)۔ حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔
۔6۔ ایک مرتبہ (1)۔ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔
۔7۔ ایک مرتبہ (1)۔ اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہِ وَشَرِّعِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَعُوْذُبِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنَ۔
۔8۔ تین مرتبہ (3)۔ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّمَعَ اِسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔
۔9۔ تین مرتبہ (3)۔ رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ (صلی اللہ علیہ وسلم) نَبِیًا وَرَسُوْلاً۔
۔10۔ ایک مرتبہ (1)۔ سید الاستغفار اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّی لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِی وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَایَغْفِرُالذُّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ۔
۔11۔ سات مرتبہ (7)۔ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ۔
۔12۔ ایک مرتبہ (1)۔ اَللّٰھُمَّ مَا اَصْبَحَ بِیْ اَوْ بِاَحْدٍ مِّنْ خَلْقِکَ مِنْ نِّعْمَۃٍ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ فَلَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ۔
۔13۔ ایک مرتبہ (1)۔ فَسُبْحَانَ اللّٰہِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وَحِیْنَ تُصْبِحُوْنَ * وَلَہُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَعَشِیًّا وَحِیْنَ تُظْھِرُوْنَ * یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَیُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَیُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِھَا وَکَذَالِکَ تُخْرَجُوْنَ۔ (از صحاح ستہ)۔
کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 162 تا 163
مسنون زندگی قدم بہ قدم
مسنون زندگی قدم بہ قدم
یہ کتاب ولادت سے وفات تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا مبارک مجموعہ ہے بلکہ یہ سنتوں کا اک نصاب اور مکمل انسائیکلو پیڈیا ہے ۔
0 Comments