ناقابلِ یقین واقعہ – درسِ قرآن کی محبت

Customer happy review for KitabFarosh Online Bookstore

ناقابلِ یقین واقعہ درسِ قرآن کی محبت
ایک کتاب فروش کی زبانی

کتابوں کے شیدائیوں سے ملتے ملتے مجھے کئی برس بیت گئے ہیں۔ میرے لیے اکثر ایک نیا تجربہ اور اکثر لوگ ایک نئی کہانی بن کر آتا ہے۔ مگر چند روز پہلے ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو بہت حیران کن تھا ۔

میں عموماً بین الاقوامی نمبرز سے آنے والے واٹس ایپ پیغامات پر توجہ نہیں دیتا، کیونکہ اکثر احباب بیرونِ ملک سے صرف یہی شکایت کرنے کے لئے رابطہ کرتے ہیں کہ ہمیں کتابیں کیوں نہیں ملتی ۔ پھر اس پر پریشانی کا اظہار کرتے ہیں اور اگر کبھی کسی کی طلب کو دیکھتے ہوئے کتابیں بھیجنے کا ارادہ کرلیا جائے تو پھر اُنھیں کتابیں بھیجنا لاجسٹکس(ترسیل) کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ممکن بھی نہیں ہوتا۔ اس لیے میں ایسے پیغامات کو نظرانداز کر دیتا ہوں، یا بہت مجبور ہوکر مختصراً معذرت کرلیتا ہوں۔

تاہم، اُس روز رات گئے میرا دھیان اچانک ہی ایک پرانے انٹرنیشنل میسج پر گیا جو کہ امریکا کے ایک نمبر سے تھا ۔ پیغام ایک خاتون کا تھا، جو امریکا میں مقیم تھیں  اور انہوں نے سلام دعا یا رسمی تعارف پر اکتفا کرنے کی بجائے یہ ایک بہت اچھا کام کیا تھا کہ پوری بات میسجز میں یک مشت لکھ کر بھیج دی تھی ۔ میرے لئے یہ انداز بہت خوش کن تھا کہ کوئی بالغ العقل شخص ہیں جنہوں نے پوری لکھ کر بھیج دی ہے ۔ میں نے اُنکے میسج کا جواب لکھ دیا مگر اُنکی طرف سے کوئی پیغام پھر موصول نہ ہوا ۔ دوسرے دن اُنکی کال آئی تو تفصیل سے معلوم ہوا کہ وہ درس قرآن کا پارہ سیٹ منگوانا چاہ رہی ہیں ۔ اور اُنکو کافی جلدی چاہئے تھا ۔ انکو سندھ کے ایک پتہ پر منگوانا مطلوب تھا ۔

میں نے قیمت بتائی اور اُنکو ادائیگی کی تفصیلات بھیج دیں ۔ جب انہوں نے رقم بھیج کر میسج فارورڈ کیا تو میری حیرت کی انتہاء نہ رہی کیونکہ انہوں نے بینک ٹرانسفر میں میری بتائی ہوئی رقم سے زیادہ رقم بھجوا دی تھی ۔ ایک لمحے کو میں حیرت سے کھڑا رہ گیا، کیونکہ ہمارے ہاں تو اکثر کتابوں پر اتنی بارگیننگ ہوتی ہے کہ کبھی کبھار مجھے خود بھی شرمندگی ہونے لگتی ہے۔ میں نے فوراً اُن کو شکریہ کا پیغام بھیجا اور مودبانہ طور پر دریافت کیا کہ آپ نے یہ اضافی رقم کیوں بھیجی ہے؟ اس پر انہوں نے اپنا واقعہ سنایا جو کہ بہت دلچسپ تھا ۔

وہ کہنے لگیں کہ کچھ عرصہ پہلے اُن کی والدہ امریکا میں اُن سے ملنے آئی تھیں۔ وہ اس درس قرآن سے بہت محبت رکھتی تھیں ۔ اُنہیں یہ درسِ قرآن کا سیٹ اس قدر پسند تھا کہ سفر کے دوران بھی اس کا باقاعدگی سے مطالعہ کرتی رہیں۔ مگر جب کافی دن یہاں رہنے کے بعد وہ واپس جانے لگیں تو سامان زیادہ ہونے کے باعث اس سیٹ کو ساتھ لے جانا مشکل ہوگیا۔

والدہ بہت اصرار کرتی رہیں کہ میں اس کے بغیر نہیں جاؤں گی، لیکن بیٹی نے وعدہ کیا کہ آپ پاکستان پہنچیں، میں وہاں سے بالکل ایسا ہی نیا سیٹ آن لائن آرڈر کروادوں گی ۔ والدہ کو بہت تشویش تھی مگر اب کوئی اور صورت نہیں تھی ۔

جب اُنکی والدہ پاکستان پہنچیں تو بیٹے نے پورے شہر میں ڈھونڈا لیکن یہ سیٹ کہیں بھی دستیاب نہ ہوا ۔ پھر بیٹی نے اسکو آن لائن سرچ کیا تو کافی تلاش کے بعد بالآخر اُنہیں (کتاب فروش) میرا رابطہ نمبر ملا اور میں نے اُنکو بڑی تسلی اور اطمینان کا پیغام دیا کہ ہم تو اسی خدمت کے لئے یہاں موجود ہیں ۔ اور پھر اُن کی طلب اور تڑپ کو دیکھتے ہوئے میں نے اُسی دن یہ پورا درس قرآن کا سیٹ روانہ کردیا ۔

وہ خاتون نے اپنی والدہ کو خوشخبری سنائی کہ سیٹ اب آپکو ملنے ہی والا ہے ۔ تو والدہ نے اُنکو دعاؤں سے نوازا اور ساتھ ہم جیسے خدام (کتاب فروش) کے لئے بھی دعائیں کیں ۔ اللہ تعالیٰ اُنکی دعاؤں کو میرے حق میں قبول فرمائے ۔ آمین

اگر آپ درسِ قرآن سے واقف نہیں تو بتاتا چلوں کہ یہ نہایت عام فہم اور آسان تفسیرِ قرآن ہے۔ اس کا اولین ایڈیشن 2005 میں شائع ہوا اور قارئین کی محبت سے اس کی مقبولیت روز بروز بڑھتی گئی۔ وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے شوق اور شدید تقاضے پر اس کے کئی ایڈیشن شائع کیے گئے، جن میں ڈیلکس ایڈیشن بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ سہولت کے لیے تیس پاروں کی شکل میں ایک مکمل سیٹ بھی دستیاب ہے تاکہ جو قارئین ایک ایک پارہ کرکے مطالعہ کرنا چاہتے ہیں یا جن کے لیے جگہ کی کمی ہو، وہ بھی اس سے بہ آسانی استفادہ کرسکیں۔ ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ نے لوگوں کی ضرورت اور معاشی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس کی مختلف جلدیں الگ الگ بھی شائع کی ہیں، تاکہ ہر شخص اپنی سہولت سے جتنا چاہے خرید سکے۔

کتاب فروش کی ویب سائٹ پر اس وقت درسِ قرآن کی تین اہم اقسام دستیاب ہیں:۔

درسِ قرآن عام
یہ عام ایڈیشن سب سے کم قیمت پر دستیاب ہے۔ مزید معلومات اور خریداری کے لیے یہاں دیکھیں:۔
درس قرآن عام

درسِ قرآں پارہ سیٹ
یہ تیس پاروں میں تقسیم شدہ مکمل سیٹ ہے جسے آپ آسانی سے مرحلہ وار(ایک ایک جلد کرکے) خرید سکتے ہیں یا پورا سیٹ ایک ساتھ لے سکتے ہیں۔ اس فارمیٹ میں مطالعہ کرنے سے ترتیب اور تسلسل میں بہت سہولت رہتی ہے۔ لنک ملاحظہ کریں:۔
درس قرآں پارہ سیٹ

درسِ قرآن ڈیلکس ایڈیشن
یہ خصوصی طور پر اُن لوگوں کے لیے شائع کیا گیا ہے جو دلکش طباعت اور معیاری جلد بندی کے ساتھ قرآن کی تفسیر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس ایڈیشن میں کاغذ کا معیار اعلیٰ ہے اور طباعت میں خاص اہتمام کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات یہاں مل سکتی ہیں:۔
درس قرآن ڈیلکس ایڈیشن

    کتاب فروش کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ خریداروں کو نہ صرف اُن کی مطلوبہ کتابیں بروقت پہنچائی جائیں بلکہ اُن کے ساتھ ایسا تعلق بھی قائم کیا جائے کہ وہ مطمئن رہیں۔ بہت سے لوگ آن لائن فراڈ، تاخیر یا ناقص پروڈکٹس کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں، لیکن بحیثیت کتاب فروش میری پہلی ترجیح ہی یہی ہے کہ قارئین مجھ پر اعتماد کرسکیں۔ آپ ہم سے اپنی پسندیدہ کتابوں یا کسی مخصوص تفسیری سیٹ کے لیے رابطہ کریں، ہماری حتی الامکان کوشش ہو گا کہ آپ کے لیے بہترین اور فوری خدمت فراہم کی جائے۔

    اس پورے واقعے میں سب سے سنسنی خیز لمحہ وہی تھا جب مجھے پتا چلا کہ خریدار نے طے شدہ قیمت سے زائد رقم بھیجی ہے۔ ایسے میں خدشات بھی پیدا ہوسکتے ہیں کہ کہیں ٹرانسفر میں غلطی تو نہیں ہوئی یا کوئی اور مسئلہ تو نہیں۔ لیکن جب مجھ پر حقیقت آشکار ہوئی تو یقین جانیے دل پر ایسی خوشی طاری ہوئی جسے بیان نہیں کیا جاسکتا۔ یہ سوچ کر ہی قلب مسرور ہوگیا کہ کسی جگہ ایک ماں ہے جو قرآنی تعلیمات سے ایسی محبت کرتی ہے کہ وہ اپنے بیٹی سے اصرار کرتی ہے، اور بیٹی بھی اتنی ہی محبت کا ثبوت دیتی ہے کہ ماں کی دعائیں لینے کے لئے اتنی محنت سے کتابوں کو ڈھونڈا اور خریداری کر کے ماں تک پہنچائیں ۔

    اگر آپ بھی درسِ قرآن کی تفسیر حاصل کرنا چاہتے ہوں تو کتاب فروش سے رابطہ کیجیے۔ شکریہ

    والسلام علیکم

    Written by Huzaifa Ishaq

    2 January, 2025

    You May Also Like…

    کیا یہ ہے جشن آزادی؟

    کیا یہ ہے جشن آزادی؟ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ تحریر فرماتے ہیں:۔14اگست کا دن تھا۔ پورا شہر آزادی کی...

    KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore

    KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore یہ ہمارے نہایت ہی عزیز اور کتاب فروش کے پرانے کسٹمر ہیں، جنہوں نے ہماری...