نابینا کو بینا کردینے والا عمل
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت شریفہ تھی
کہ جب کوئی مہم پیش آتی تو نماز کی طرف رجوع فرماتے اور اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس مہم کو پورا فرما دیتے تھے… (ایضاً)
فائدہ:۔ اس سے مراد صلوٰۃ حاجت ہے
جس کا طریقہ یہ ہے کہ خشوع و خضوع اور تمام آدابِ صلوٰۃ کو بجا لاتے ہوئے دو رکعت نماز ادا کرے…۔
بعدازاں اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت براری کا سوال کرے..۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
ایک نابینا صحابی رضی اللہ عنہ آئے تھے اور اندھے پن سے عافیت کے لیے دُعاء کی درخواست کی تھی..۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے دو رکعت صلوٰۃِ حاجت کے بعد درج ذیل دُعا پڑھنے کا حکم بھی فرمایا تھا:۔
۔‘‘اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ وَاَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ یَا مُحَمَّدُ اِنّیْ تَوَجَّھْتُ بِکَ اِلٰی رَبِّیْ فِیْ حَاجَتِیْ ھٰذِہٖ لِتُقْضٰی لِیْ اَللّٰہُ فَشَفِّعْہُ فِیَّ’’ (ترمذی، ابن ماجہ)
اس دُعائے نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی بدولت اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو بینا فرما دیا..۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 110
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔
0 Comments