گھریلو معاملات کی سنتیں

مسنون زندگی قدم بہ قدم

میاں بیوی کی ازدواجی زندگی

قرآن میں ہے ‘‘وَعَاشِرُوْھُنَّ بالْمَعْرُوْفِ الخ’’۔
ترجمہ:…۔ اپنی بیویوں کے ساتھ اچھی گزران اور نباہ کرو….۔
اگر تم کو ان کی کچھ بات ناگوار بھی گزرے تو ممکن ہے کہ جس بات کو تم پسند نہیں کرتے…. اللہ تعالیٰ اس کے اندر بہت سی خوبیاں اور بھلائیاں بھی بنا دے…. (نساء)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس مرد نے اپنی بی بی کی کج خلقی پر صبر کیا…. اللہ اس کو اتنا اجر دے گا…. جتنا حضرت ایوب علیہ السلام کو ان کے امتحان پر دیا تھا…۔
اور جس عورت نے اپنے شوہر کی بد مزاجی پر صبر کیا تو اللہ تعالیٰ اس کو آسیہ بی بی کا سا ثواب دے گا…. (زین العلم)
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے کچھ کام (بیبیوں کے ہاتھ بٹانے کے لئے) خود بھی کر لیا کرتے…. جھاڑو دے لیتے، بکری کا دودھ دُوہ لیتے…۔
فرمایا:…۔ تم میں سے بہتر وہ ہے جس کا سلوک اپنی بیوی کے ساتھ زیادہ اچھا ہو اور میں تم سب سے زیادہ بہتر سلوک اپنی بیبیوں کے ساتھ کرتا ہوں…. (ترمذی)
فرمایا:…. اللہ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے بُرا شخص وہ ہے کہ اس نے خلوت میں بی بی سے کچھ کہا یا بیوی نے کچھ کہا…. پھر یہ شخص عورت کا راز ظاہر کرتا پھرے…. (مسلم)
فرمایا:…. جب کسی کو کوئی اجنبی عورت اچھی معلوم ہو تو اسے فوراً اپنی بیوی کے پاس جانا (اور اس سے فراغت کرنا) چاہئے کیونکہ عورت ہونے میں دونوں برابر ہیں…. (دارمی)
فرمایا:…. جب بیوی کے پاس جاؤ تو لباس پہنے رہو…. جانور کی طرح ننگے نہ ہو جاؤ…. (جمع الفوائد)
فرمایا:…. جو حیض میں بیوی کے پاس جائے…. اور حمل رہ جائے ….پھر بچہ کو کوڑھ ہو جائے تو وہ خود اپنے آپ کو الزام دے…۔ (جمع الفوائد)
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مباشرت کے بعد (بدن ٹھنڈا ہونے پر) اکثر تو اسی وقت غسل یا وضو کر لیا پھر سو رہے اور صبح کو نہائے…. کبھی ایسا بھی ہوا کہ ویسے ہی سو رہے صبح کو نہائے…۔
اگر ایک بار کے بعد پھر ارادہ ہوا تو درمیان میں غسل یا کم سے کم وضو ضرور فرما لیتے…. (سفر السعادۃ)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیبیوں کو کبھی کہانی سنائی اور کبھی ان سے کہانی سنی (جمع الفوائد)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سردیوں میں غسل فرما کر گرم ہونے کیلئے بی بی کے پاس لحاف میں لیٹ رہتے…. (ترمذی)
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیبیوں کے حیض کی حالت میں پاس بیٹھتے، ساتھ کھاتے، ان کو چھوتے، بوسہ لیتے، اختلاط کی باتیں بھی کر لیتے مگر صحبت نہ فرماتے…. (جمع الفوائد)
فرمایا:…. اپنی بی بی کو کوئی بے دردی سے نہ مارے…. شاید شب میں پھر اس کے پاس جانا چاہے تو پھر آنکھیں کیسے ملیں گی…. (بخاری)
حضور نے ایک بار حضرت بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا…. آؤ عائشہ دوڑیں…. دوڑ ہوئی بی بی عائشہ آگے نکل گئیں…۔
چند سال بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا آؤ عائشہ دوڑیں…. دوڑ ہوئی تو حضور آگے نکل گئے اور فرمایا عائشہ! یہ اس پہلی دوڑ کا بدلہ ہے…. (جمع الفوائد)
فرمایا:…. اگر مرد بیوی کو بستر پر بلائے تو وہ انکار نہ کرے…. شوہر ناخوش ہو گا…. تو خدا بھی ناخوش ہو گا…. (جمع الفوائد)

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 205 تا 206

Written by Huzaifa Ishaq

12 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments