مہم مقاصد کے لیے مقبول دعاء
۔”وَقُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا“۔
ہجرت مدینہ کے وقت حق تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دُعاء کی تلقین فرمائی کہ مکہ سے نکلنا اور مدینہ پہنچنا دونوں خیر و خوبی اور عافیت کے ساتھ ہوں..۔
اسی دُعاء کا ثمرہ تھا کہ ہجرت کے وقت تعاقب کرنے والے کفار کی زد سے اللہ تعالیٰ نے ہر قدم پر بچایا اور مدینہ منورہ کو ظاہراً باطناً آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور سب مسلمانوں کے لیے سازگار بنادیا… اسی لیے بعض علماء نے فرمایا کہ:۔
یہ دُعاء ہر مسلمان کو اپنے تمام مقاصد کے شروع میں یاد رکھنا چاہیے اور ہر مقصد کے لیے یہ دُعاء مفید ہے… حضرت قتادہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ:۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ معلوم تھا کہ منصب رسالت کے فرائض کی ادائیگی اور دشمنوں کے نرغے میں کام کرنا اپنے بس کا کام نہیں اس لیے حق تعالیٰ سے غلبہ اور نصرت کی دُعاء فرمائی جو قبول ہوئی اور اس کے آثار سب کے سامنے آگئے…۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 117
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔
0 Comments