معاشرت کی اصلاح کے بغیر دین ناقص ہے

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
معاشرت کی اصلاح کے بغیر دین ناقص ہے (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ارشاد فرمایا کہ معاشرت کا مطلب ہے دوسروں کے ساتھ زندگی گزارنا۔ زندگی گزارنے کے صحیح طریقے کیا ہیں ؟ یعنی کھانا کس طرح کھائے؟ پانی کس طرح پیئے ؟ گھر میں کس طرح رہے ؟ دوسروں کے سامنے کسی طرح رہے ؟ یہ سب باتیں معاشرت کے شعبہ سے تعلق رکھتی ہیں۔حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی قدس اللہ سرہ فرمایا کرتے تھے کہ آج کل لوگوں نے معاشرت کو تو دین سے بالکل خارج کر دیا ہے، اور اس میں دین کے عمل دخل کو لوگ قبول نہیں کرتے، حتیٰ کہ جو لوگ نماز روزے کے پابند ہیں بلکہ تہجد گزار ہیں، ذکر و تسبیح کرنے کے پابند ہیں لیکن معاشرت ان کی بھی خراب ہے، دین کے مطابق نہیں ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ان کا دین ناقص ہے۔ اس لئے معاشرت کے بارے میں جو احکام اور تعلیمات اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا فرمائی ہیں، ان کو جاننا، ان کی اہمیت پہچاننا اور ان پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

۔(کھانے کے آداب، اصلاحی خطبات، جلد پنجم، صفحہ۱۳۸)۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

Written by Huzaifa Ishaq

24 November, 2024

You May Also Like…