مضطر شخص کے لئے دعاء

Idara Taleefat E Ashrafia

دُعاء جو ضرور قبول ہوتی ہے

مضطر وہ شخص ہے جو سب دُنیا کے سہاروں سے مایوس ہوکر خالص اللہ تعالیٰ کو فریاد رس سمجھ کر اس کی طرف متوجہ ہو… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کے لیے ان الفاظ سے دُعاء کرنے کی ہدایت فرمائی ہے: ..۔
۔”اَللّٰھُمَّ رَحْمَتَکَ اَرْجُوْا فَلاَ تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ وَاَصْلِحْ لِیْ شَأنِیْ کُلَّہٗ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ”۔
ترجمہ:۔ یااللہ! میں تیری رحمت کا اُمیدوار ہوں ….اس لیے مجھے ایک لحظہ کے لیے بھی میرے نفس کے حوالہ نہ کیجئے اور آپ ہی میرے سب کاموں کو دُرست کردیجئے… آپ کے سوا کوئی معبود نہیں… (قرطبی، معارف القرآن، ص:595، ج:6)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 122

Written by Huzaifa Ishaq

31 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments