حادثات سے بچنے کا وظیفہ
حضرت طلق فرماتے ہیں:۔
ایک شخص حضرت ابوالدرداء صحابی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا
اور عرض کیا کہ آپ کا مکان جل گیا، فرمایا نہیں جلا..۔
پھر دوسرے شخص نے یہی اطلاع دی تو فرمایا نہیں جلا، پھر تیسرے آدمی نے یہی خبر دی، آپ نے فرمایا نہیں جلا…۔
پھر ایک شخص نے آکر کہا اے ابو الدرداء رضی اللہ عنہ آگ کے شرارے بہت بلند ہوئے… مگر جب آپ کے مکان تک آگ پہنچی تو بجھ گئی… فرمایا مجھے معلوم تھا کہ اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرے گا …۔کہ میرا مکان جل جائے کیوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے …جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھ لے… شام تک اس کو کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی… (میں نے صبح کے وقت یہ کلمات پڑھے تھے اس لیے مجھے یقین تھا کہ میرا مکان نہیں جل سکتا)…وہ کلمات یہ ہیں:۔
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ مَا شَآءَ اللّٰہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَاْلَمْ یَکُنْ
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ اَعْلَمُ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ وَاَنَ اللّٰہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا * اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ دَآبَّۃٍ اَنْتَ اٰخِذٌ بِنَاصِیَتِھَا اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ ۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 136 – 137

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔