مشکل کام کی آسانی کی دعاء
کسی کام کا مشکل یا آسان ہونا بھی ظاہری تدبیروں کے تابع نہیں… یہ بھی حق تعالیٰ کی طرف سے عطیہ ہوتا ہے… وہ اگر چاہتے ہیں تو کسی کے لیے مشکل سے مشکل بھاری سے بھاری کام بھی آسان کردیتے ہیں اور جب چاہتے ہیں تو آسان سے آسان کام مشکل ہو جاتا ہے..۔
اس لیے حدیث شریف میں مسلمانوں کو اس دُعاء کی تلقین کی گئی ہے
کہ اپنے کاموں کے لیے اللہ تعالیٰ سے اس طرح دُعاء مانگا کریں:۔
۔”اَللّٰھُمَّ الْطُفْ بِنَا فِیْ تَیْسِیْرِ کُلِّ عَسِیْرٍ عَلَیْکَ یَسِیْرٌ”۔
یعنی یا اللہ! ہم پر مہربانی فرما ہر مشکل کو آسان کرنے کیلئے کیوں کہ ہر مشکل کام کا آسان کردینا آپکے قبضے میں ہے…۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 120 – 121

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔