مسجد میں داخل ہونے کی دعا
علامہ سخاویؒ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی حدیث سے نقل کیا ہے کہ جب مسجد میں داخل ہوا کرو تو حضور پر درُود بھیجا کرو اور حضور اقدس صلی ﷲ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نقل کیا ہے کہ حضور اقدس صلی ﷲ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو درُود وسلام بھیجتے محمد پر (یعنی خود اپنے اُوپر) اور پھر یوں فرماتے ۔
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِی ذَنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ
اور جب مسجد سے نکلتے تب بھی اپنے اُوپر ’درُود وسلام بھیجتے اور فرماتے۔
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِی ذَنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ
حضرت انس رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی ﷲ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو پڑھا کرتے
بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
اور جب باہر تشریف لاتے تب بھی یہ پڑھا کرتے
بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
حضرت ابنِ عمررضی اللہ عنہ سے نقل کیا گیا ہے کہ حضور اقدس صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنے نواسے حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ دُعا سکھلائی تھی کہ جب وہ مسجد میں داخل ہوا کریں تو حضور اقدس صلی ﷲ علیہ وسلم پر درُود بھیجا کریں اور یہ دُعا پڑھا کریں
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَنَا ذَنُوْبَنَا وَافْتَحْ لَنَا اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ
اور جب نکلا کریں جب بھی یہی دُعا پڑھا کریں اور
اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ کی جگہ اَبْوَابَ فَضْلِکَ ۔
کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 120
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔
0 Comments