مجربات کی حقیقت

Idara Taleefat E Ashrafia

الو کی آنکھ سے نیند آنے نہ آنیوالا عمل اوراس کی حقیقت

مولوی صادق الیقین صاحب کونیند بہت آتی تھی انہوں نے کسی کتاب میں عمل دیکھا کہ اگر الو کوذبح کیاجائے تواس کی خاصیت یہ ہے کہ ذبح کے وقت اس کی ایک آنکھ تو بند ہوجاتی ہے اورایک کھلی رہتی ہے … ان دونوں کی مختلف خاصیتیں ہیں… کھلی آنکھ جس کے پاس رہے گی اس کونیند کم آئے گی..۔
چنانچہ انہوں نے الو ذبح کیا توواقعی اس کی ایک آنکھ بندہوگئی اورایک کھلی رہ گئی… کھلی آنکھ انہوں نے چاندی کی انگوٹھی میں اپنے پاس رکھی … اورکہتے تھے کہ مجھے اس سے نفع ہوا… دوسری آنکھ جونیند لانے والی تھی اس کیلئے میں نے انہیں لکھا کہ وہ میرے کام کی ہے..۔اسے ضائع مت کرنا میرے پاس بھیج دو… انہوں نے بھیج دی… مجھے تواس کاکچھ بھی اثر محسوس نہیں ہوا … ان کو جو اثر محسوس ہوا وہ میری رائے میں ان کاخیال تھا ہم نے تواس اثر کامشاہدہ نہیں کیا..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 190

Written by Huzaifa Ishaq

3 November, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments