کیا امیر کسی کی ملامت سے ڈرے؟
حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ میرے لئے اللہ کے راستہ میں کسی کی ملامت سے نہ ڈرنا بہتر ہے یا اپنے نفس کی اصلاح کی طرف متوجہ رہنا بہتر ہے؟
آپ نے فرمایا:۔
جو مسلمانوں کے کسی کام کا ذمہ دار بنایا گیا ہو اسے تو اللہ کے راستہ میں کسی کی ملامت سے نہیں ڈرنا چاہئے اور جو اجتماعی ذمہ داری سے فارغ ہو اسے اپنے نفس کی اصلاح کی طرف متوجہ رہنا چاہئے۔
البتہ اپنے امیر کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ رکھے۔ ( اخر جہ البیہقی کذا فی الکنز 164/3)
کتاب کا نام: حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
صفحہ نمبر: 500 – 501
حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
یہ کتاب حضرت مولانا یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ کی لکھی ہوئی عربی کتاب
” حیات الصحابہ رضی اللہ عنہم ” کا اردو ترجمہ ہے ، یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی محبت وعقیدت سے بھرپورکتاب ہے ۔ اس کی مقبولیت کے لئےاتنی بات کافی ہےکہ حضرت رحمہ اللہ کےخلوص اورللہیت کےنتیجہ میں اس کتاب کااردوترجمہ بھی کیا گیا ، گویامشائخ عرب وعجم میں یہ کتاب مقبول ہوئی ۔
زیرنظر کتاب تلخیص شدہ ہے جس میں مکررات کو حذف کرکے ہرروایت پر ایک عنوان لگادیا تاکہ علماء کرام کے علاوہ عوام الناس بھی اس سے بآسانی مستفید ہوسکیں ۔
0 Comments