قرض کی ادائیگی کا وظیفہ
ایک صاحب نے سوال کیا کہ میں قرضدار ہوں دعا فرمادیجئے ..۔
اور کچھ پڑھنے کو بتلا دیجئے … فرمایا کہ یامغنی عشاء کی نماز کے بعد گیارہ سوبار پڑھاکرو… اول آخر گیارہ گیارہ (11) مرتبہ درود شریف … یہ عمل حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے… (ملفوظات حکیم الامت)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 197
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔