فقرو فاقہ سے بچنے کا نبوی وظیفہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جو آدمی رات کو ایک بار سورہ واقعہ کی تلاوت کرے گا ….اللہ تعالیٰ اسے فاقہ سے محفوظ رکھیں گے..۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ایمان و یقین پر قربان جائیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زبان سے نکلے ہوئے فرامین پر کس قدر کامل اعتماد ہوتا تھا …۔
کہ تمام دنیا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ارشاد پر قربان کرنے کو تیاررہتے تھے..۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ان کے پاس تشریف لائے اور درہم پیش کیے… انہوں نے درہم قبول کرنے سے انکار کر دیا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ میں تمہارے لیے نہیں ….بلکہ تمہاری بچیوں کیلئے دے رہا ہوں جن کا تمہارے بعد کمانے والا کوئی نہیں ہے..۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا ..۔
مجھے ان بچیوں کے لیے بھی کسی مال کی ضرورت و محتاجی نہیں ہے …اس لیے کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ جو آدمی رات کو سورہ واقعہ تلاوت کرے گا اللہ تعالیٰ اسے فاقہ سے بچا ئیں گے..۔
میں نے اپنی بچیوں کو سورہ واقعہ حفظ کرا دی ہے انہیں اس مال کی ضرورت نہیں…۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 98
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔