فرشتوں کے ساتھ نماز پڑھنا
حضرت جعفر بن عبداللہ سے مروی ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے ابو زرعہ کوخواب میں دیکھا کہ وہ آسمان میں ملائکہ کے ساتھ نماز پڑھ ہے ہیں۔
میں نے پوچھا یہ مقام کیسے حاصل ہوا؟
فرمایا کہ میں نے اس ہاتھ سے دس لاکھ احادیث لکھی ہیں۔
یعنی جب نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کا اسم گرامی مبارک آتا تو صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لکھتا تھا۔
اور فرمایا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درُود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت نازل فرمائیں گے۔
کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 205
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔