فتح و غنیمت کا عمل
ابراہیم تیمی کہتے ہیں کہ ہمیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک جنگ پرروانہ فرمایا اور ہدایت فرمائی کہ ہم شام کو اور صبح کو اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنَا عَبَثًا والی آیتیں پڑھا کریں … تو ہمیں غنیمت بھی حاصل ہوئی اور قتل و قتال سے بھی سلامتی میں رہے … ( ابن سنی)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 77
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔